مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حشر، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم تر الى الذين نافقوا يقولون لاخوانهم الذين كفروا من اهل الكتاب لئن اخرجتم لنخرجن معكم ولا نطيع فيكم احدا ابدا وان قوتلتم لننصرنكم والله يشهد انهم لكاذبون

کیا تم نے ان منافقوں کو نہیں دیکھا جو اپنے کافر بھائیوں سے جو اہل کتاب ہیں کہا کرتے ہیں کہ اگر تم جلا وطن کئے گئے تو ہم بھی تمہارے ساتھ نکل چلیں گے اور تمہارے بارے میں کبھی کسی کا کہا نہ مانیں گے۔ اور اگر تم سے جنگ ہوئی تو تمہاری مدد کریں گے۔ مگر خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 24 میں سے آیت 11
  • پارہ 28
  • صفحہ 547

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

عبداللہ بن ابّی وغیرہ منافقین نے یہود "بنی نضیر" کو خفیہ پیام بھیجا تھا کہ گھبرانا نہیں اور اپنے کو اکیلا مت سمجھنا۔ اگر مسلمانوں نے تم کو نکالا۔ ہم تمہارے ساتھ نکلیں گے اور لڑائی کی نوبت آئی تو تمہاری مدد کریں گے۔ یہ ہمارا بالکل اٹل اور قطعی فیصلہ ہے۔ اس کے خلاف تمہارے معاملہ میں ہم کسی کی بات ماننے والے اور پروا کرنے والے نہیں۔ یعنی دل سے نہیں کہہ رہے۔ محض مسلمانوں کے خلاف اکسانے کے لئے باتیں بنارہے ہیں۔ اور جو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ أَلَمْکیا نہیںalam
  2. تَرَتم نے دیکھاtara
  3. إِلَىطرفilā
  4. ٱلَّذِينَان لوگوں کی طرفalladhīna
  5. نَافَقُوا۟جنہوں نے منافقت کیnāfaqū
  6. يَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūna
  7. لِإِخْوَٰنِهِمُاپنے بھائیوں سےli-ikh'wānihimu
  8. ٱلَّذِينَان سےalladhīna
  9. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  10. مِنْسےmin
  11. أَهْلِاہلahli
  12. ٱلْكِتَـٰبِکتاب میں سےl-kitābi
  13. لَئِنْالبتہ اگرla-in
  14. أُخْرِجْتُمْنکالے گئے تمukh'rij'tum
  15. لَنَخْرُجَنَّالبتہ ہم ضرور نکلیں گےlanakhrujanna
  16. مَعَكُمْتمہارے ساتھmaʿakum
  17. وَلَااور نہwalā
  18. نُطِيعُہم اطاعت کریں گےnuṭīʿu
  19. فِيكُمْتمہارے معاملے میںfīkum
  20. أَحَدًاکسی ایک کیaḥadan
  21. أَبَدًۭاکبھی بھیabadan
  22. وَإِناور اگرwa-in
  23. قُوتِلْتُمْجنگ کی گئی تم سےqūtil'tum
  24. لَنَنصُرَنَّكُمْالبتہ ہم ضرور مدد کریں گے تمہاریlananṣurannakum
  25. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  26. يَشْهَدُگواہی دیتا ہےyashhadu
  27. إِنَّهُمْبیشک وہinnahum
  28. لَكَـٰذِبُونَالبتہ جھوٹے ہیںlakādhibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں