مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حشر، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تكونوا كالذين نسوا الله فانساهم انفسهم اولئك هم الفاسقون

اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے انہیں ایسا کردیا کہ خود اپنے تئیں بھول گئے۔ یہ بدکردار لوگ ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 24 میں سے آیت 19
  • پارہ 28
  • صفحہ 548

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جنہوں نے اللہ کے حقوق بھلا دیئے، اس کی یاد سے غفلت اور بے پروائی برتی۔ اللہ نے خود ان کی جانوں سے ان کو غافل اور بے خبر کردیا۔ کہ آنیوالی آفات سے اپنے بچاؤ کی کچھ فکر نہ کی۔ اور نافرمانیوں میں غرق ہو کر دائمی خسارے اور ابدی ہلاکت میں پڑ گئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَكُونُوا۟ہو تمtakūnū
  3. كَٱلَّذِينَان لوگوں کی طرحka-alladhīna
  4. نَسُوا۟جنہوں نے بھلا دیاnasū
  5. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  6. فَأَنسَىٰهُمْپھر اس نے بھلوا دیا ان کوfa-ansāhum
  7. أَنفُسَهُمْ ۚان کے نفس کوanfusahum
  8. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  9. هُمُوہhumu
  10. ٱلْفَـٰسِقُونَجو فاسق ہیںl-fāsiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں