مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل لمن ما في السماوات والارض قل لله كتب على نفسه الرحمة ليجمعنكم الى يوم القيامة لا ريب فيه الذين خسروا انفسهم فهم لا يؤمنون

(ان سے) پوچھو کہ آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے کس کا ہے کہہ دو خدا کا اس نے اپنی ذات (پاک) پر رحمت کو لازم کر لیا ہے وہ تم سب کو قیامت کے دن جس میں کچھ بھی شک نہیں ضرور جمع کرے گا جن لوگوں نے اپنے تیئیں نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لاتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 12
  • پارہ 7
  • صفحہ 129

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب تمام آسمان و زمین میں اسی خدا کی حکومت ہے جیسا کہ مشرکین کو بھی اقرار تھا تو مکذبین و مستہزئین کو فوری سزا سے کہاں پناہ مل سکتی ہے؟ یہ صرف اس کی رحمت عامہ ہےکہ جرائم کو دیکھ کر فورًا سزا جاری نہیں کرتا اور قیامت کے دن بھی جو بلاشبہ آنے والا ہے محض ان ہی بدبختوں کو بےایمانی کی سزا دے گا جو بااختیار خود جان بوجھ کر اپنے کو نقصان و ہلاکت کے گڑھے میں ڈال چکے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلکہہ دیجیےqul
  2. لِّمَنکس کے لیے ہےliman
  3. مَّاجو کچھmā
  4. فِىمیں ہےfī
  5. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  6. وَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین میںwal-arḍi
  7. قُلکہہ دیجیےqul
  8. لِّلَّهِ ۚاللہ کے لیے ہےlillahi
  9. كَتَبَاس نے لکھ دیkataba
  10. عَلَىٰپرʿalā
  11. نَفْسِهِاپنی ذاتnafsihi
  12. ٱلرَّحْمَةَ ۚرحمتl-raḥmata
  13. لَيَجْمَعَنَّكُمْالبتہ وہ ضرور جمع کرے گا تم کوlayajmaʿannakum
  14. إِلَىٰتک۔ طرفilā
  15. يَوْمِدن کےyawmi
  16. ٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmati
  17. لَانہیںlā
  18. رَيْبَکوئی شکrayba
  19. فِيهِ ۚاس میںfīhi
  20. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  21. خَسِرُوٓا۟جنہوں نے نقصان میں ڈالاkhasirū
  22. أَنفُسَهُمْاپنے نفسوں کوanfusahum
  23. فَهُمْتو وہfahum
  24. لَانہیںlā
  25. يُؤْمِنُونَایمان لاتےyu'minūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں