مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل سيروا في الارض ثم انظروا كيف كان عاقبة المكذبين

کہو کہ (اے منکرین رسالت) ملک میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 11
  • پارہ 7
  • صفحہ 129

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ملک کی سیر وسیاحت اور تباہ زدہ اقوام کے آثار کا ملاحظہ کرنے کے بعد اگر نظر عبرت سے واقعات ماضیہ کو دیکھو گے تو انبیاء کی تکذیب کرنے والی قوموں کو جو انجام دنیا میں ہوا وہ صاف نظر آ جائے گا اسی سے قیاس کر لو کہ جب تکذیب کرنےوالوں کا یہ حشر ہوا تو استہزاء کرنے والوں کا کیا حشر ہوگا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. سِيرُوا۟چلو پھروsīrū
  3. فِىمیںfī
  4. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  5. ثُمَّپھرthumma
  6. ٱنظُرُوا۟دیکھوunẓurū
  7. كَيْفَکس طرحkayfa
  8. كَانَہواkāna
  9. عَـٰقِبَةُانجامʿāqibatu
  10. ٱلْمُكَذِّبِينَجھٹلانے والوں کاl-mukadhibīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں