مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 135

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل يا قوم اعملوا على مكانتكم اني عامل فسوف تعلمون من تكون له عاقبة الدار انه لا يفلح الظالمون

کہہ دو کہ لوگو تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ میں (اپنی جگہ) عمل کئے جاتا ہوں عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گا کہ آخرت میں (بہشت) کس کا گھر ہوگا کچھ شک نہیں کہ مشرک نجات نہیں پانے کے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 135
  • پارہ 8
  • صفحہ 145

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہم سب نیک و بد او ر نفع و ضرور سے آگاہ کر چکے۔ اس پر بھی اگر تم اپنی جانوں پر ظلم کرنے سے باز نہیں آئے تو تم جانو۔ تم اپنا کام کئے جاؤ میں اپنا فرض ادا کرتا ہوں۔ عنقریب کھل جائے گا کہ اس دنیا کا آخری انجام کس کے ہاتھ رہتا ہے بلاشبہ ظالموں کا انجام بھلا نہیں ہو سکتا۔ آگے ان کےچند اعتقادی اور عملی ظلم بیان کئے جاتے ہیں جو ان میں رائج تھے اور سب سے بڑا ظلم وہ ہی ہے جسے فرمایا۔ اِنَّ الشِّرۡکَ لَظُلۡمٌ عَظِیۡمٌ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجئےqul
  2. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  3. ٱعْمَلُوا۟عمل کروiʿ'malū
  4. عَلَىٰپرʿalā
  5. مَكَانَتِكُمْاپنی جگہ پرmakānatikum
  6. إِنِّىبیشک میںinnī
  7. عَامِلٌۭ ۖعمل کرنے والا ہوںʿāmilun
  8. فَسَوْفَپس عنقریبfasawfa
  9. تَعْلَمُونَتم جان لوگےtaʿlamūna
  10. مَنکونman
  11. تَكُونُہےtakūnu
  12. لَهُۥاس کے لئےlahu
  13. عَـٰقِبَةُانجامʿāqibatu
  14. ٱلدَّارِ ۗآخرت کاl-dāri
  15. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  16. لَانہیںlā
  17. يُفْلِحُفلاح پاتےyuf'liḥu
  18. ٱلظَّـٰلِمُونَظالمl-ẓālimūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں