مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 152

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تقربوا مال اليتيم الا بالتي هي احسن حتى يبلغ اشده واوفوا الكيل والميزان بالقسط لا نكلف نفسا الا وسعها واذا قلتم فاعدلوا ولو كان ذا قربى وبعهد الله اوفوا ذلكم وصاكم به لعلكم تذكرون

اور یتیم کے مال کے پاس بھی نہ جانا مگر ایسے طریق سے کہ بہت ہی پسندیدہ ہو یہاں تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائے اور ناپ تول انصاف کے ساتھ پوری پوری کیا کرو ہم کسی کو تکلیف نہیں دیتے مگر اس کی طاقت کے مطابق اور جب (کسی کی نسبت) کوئی بات کہو تو انصاف سے کہو گو وہ (تمہارا) رشتہ دار ہی ہو اور خدا کے عہد کو پورا کرو ان باتوں کا خدا تمہیں حکم دیتا ہے تاکہ تم نصحیت کرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 152
  • پارہ 8
  • صفحہ 149

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یتیم کے مال میں بیجا تصرف کرنا حرام ہے۔ ہاں بہتر و مشروع طریقہ سے احتیاط کے ساتھ اس میں ولی یتیم تصرف کر سکتا ہے۔ جب یتیم جوان ہو جائے اور اپنے فرائض کو سنھبال سکے تو اس کے حوالہ کر دیا جائے۔ یعنی اپنی طاقت کے موافق ان احکام کی بجا آوری میں کوشش کرو۔ اسی کے تم مکلف ہو۔ خدا کسی کو اس کی مقدرت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ یعنی حق و انصاف کی بات کہنے میں کسی کی قرابت و محبت مانع نہ ہونی چاہئے۔ اس کے اوامر و نواہی پر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَقْرَبُوا۟تم قریب جاؤtaqrabū
  3. مَالَمال کےmāla
  4. ٱلْيَتِيمِیتیم کےl-yatīmi
  5. إِلَّامگرillā
  6. بِٱلَّتِىساتھ اس طریقے کےbi-allatī
  7. هِىَوہhiya
  8. أَحْسَنُاچھا ہےaḥsanu
  9. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  10. يَبْلُغَوہ پہنچ پائےyablugha
  11. أَشُدَّهُۥ ۖاپنی جوانی کو / سن اشد کوashuddahu
  12. وَأَوْفُوا۟اور پورا کروwa-awfū
  13. ٱلْكَيْلَناپ کوl-kayla
  14. وَٱلْمِيزَانَاور تول کوwal-mīzāna
  15. بِٱلْقِسْطِ ۖانصاف کے ساتھbil-qis'ṭi
  16. لَانہیںlā
  17. نُكَلِّفُہم تکلیف دیتےnukallifu
  18. نَفْسًاکسی جان کوnafsan
  19. إِلَّامگرillā
  20. وُسْعَهَا ۖاس کی وسعت کے مطابقwus'ʿahā
  21. وَإِذَااور جبwa-idhā
  22. قُلْتُمْکہو تم / بات کروqul'tum
  23. فَٱعْدِلُوا۟تم تو عدل کروfa-iʿ'dilū
  24. وَلَوْاگرچہwalaw
  25. كَانَہوںkāna
  26. ذَاdhā
  27. قُرْبَىٰ ۖقریبی رشتے دارqur'bā
  28. وَبِعَهْدِاور عہد کوwabiʿahdi
  29. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  30. أَوْفُوا۟ ۚپورا کروawfū
  31. ذَٰلِكُمْیہ باتdhālikum
  32. وَصَّىٰكُموصیت کرتا ہے وہ تمہیںwaṣṣākum
  33. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  34. لَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  35. تَذَكَّرُونَنصیحت پکڑوtadhakkarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں