مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 153

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان هذا صراطي مستقيما فاتبعوه ولا تتبعوا السبل فتفرق بكم عن سبيله ذلكم وصاكم به لعلكم تتقون

اور یہ کہ میرا سیدھا رستہ یہی ہے تو تم اسی پر چلنا اور اور رستوں پر نہ چلنا کہ (ان پر چل کر) خدا کے رستے سے الگ ہو جاؤ گے ان باتوں کا خدا تمہیں حکم دیتا ہے تاکہ تم پرہیزگار بنو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 153
  • پارہ 8
  • صفحہ 149

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی احکام مذکورہ بالا کی پابندی اور خدا کے عہد کو اعتقادًا و عملًا پورا کرنا یہ ہی صراط مستقیم (سیدھی راہ) ہے جس کی طلب سورہ فاتحہ میں تلقین کی گئ تھی۔ یہ راہ تم کو دکھلا دی گئ اب چلنا تمہارا کام ہے۔ جو کوئی اس کے سوا دوسرے راستہ پر چلا وہ خدا کے راستہ سے بھٹکا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَنَّاور بیشکwa-anna
  2. هَـٰذَایہhādhā
  3. صِرَٰطِىمیرا راستہ ہےṣirāṭī
  4. مُسْتَقِيمًۭاسیدھاmus'taqīman
  5. فَٱتَّبِعُوهُ ۖپس پیروی کرو اس کیfa-ittabiʿūhu
  6. وَلَااور نہwalā
  7. تَتَّبِعُوا۟تم پیروی کروtattabiʿū
  8. ٱلسُّبُلَراستوں کیl-subula
  9. فَتَفَرَّقَورنہ وہ جدا کریں گےfatafarraqa
  10. بِكُمْتم کوbikum
  11. عَنسےʿan
  12. سَبِيلِهِۦ ۚاس کے راستے (سے)sabīlihi
  13. ذَٰلِكُمْیہ باتdhālikum
  14. وَصَّىٰكُموصیت کرتا ہے وہ تمہیںwaṣṣākum
  15. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  16. لَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  17. تَتَّقُونَتقویٰ اختیار کروtattaqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں