مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ثم لم تكن فتنتهم الا ان قالوا والله ربنا ما كنا مشركين

تو ان سے کچھ عذر نہ بن پڑے گا (اور) بجز اس کے (کچھ چارہ نہ ہوگا) کہ کہیں خدا کی قسم جو ہمارا پروردگار ہے ہم شریک نہیں بناتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 23
  • پارہ 7
  • صفحہ 130

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بجز انکار واقعات کے کچھ کرتےدھرتے نہ بن پڑے گی۔ باطل معبودین کی جس عقیدت و محبت میں مفتوں ہو رہے تھے۔ اس کی حقیقت صرف اتنی رہ جائے گی کہ ساری عمر کے عقیدے اور تعلق سے بھی انکار کر بیٹھیں گے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّپھرthumma
  2. لَمْنہیںlam
  3. تَكُنہوگاtakun
  4. فِتْنَتُهُمْبہانہ ان کا۔ معذرت ان کیfit'natuhum
  5. إِلَّآمگرillā
  6. أَنیہ کہan
  7. قَالُوا۟وہ کہیں گےqālū
  8. وَٱللَّهِقسم ہے اللہ کیwal-lahi
  9. رَبِّنَاجو رب ہے ہماراrabbinā
  10. مَانہmā
  11. كُنَّاتھے ہمkunnā
  12. مُشْرِكِينَشرک کرنے والےmush'rikīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں