تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
انسان کی بڑی شقاوت اور بدبختی یہ ہے کہ "لقاء اللہ" سے انکار کرے اور زندگی کے اس بلند ترین مقصد کو جھوٹ سمجھے۔ یہاں تک کہ جب موت یا قیامت سر پر آکھڑی ہو تب بےفائدہ کف افسوس ملتا رہ جائے کہ ہائے میں نے اپنی دنیوی زندگی میں یا یوم قیامت کے لئے تیاری کرنے میں کیسی ناقابل تلافی کو تاہی کی اس وقت اس افسوس و حسرت سےکچھ نہ ہو گا۔ جرموں اور شرارتوں کے بارگراں کو جس سے اس کی پشت خمیدہ ہو گی یہ ناوقت کا تاسف و تحسر ذرا بھی…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں