مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 30

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولو ترى اذ وقفوا على ربهم قال اليس هذا بالحق قالوا بلى وربنا قال فذوقوا العذاب بما كنتم تكفرون

اور کاش تم (ان کو اس وقت) دیکھو جب یہ اپنے پروردگار کےسامنے کھڑے کئے جائیں گے اور وہ فرمائےگا کیا یہ (دوبارہ زندہ ہونا) برحق نہیں تو کہیں گے کیوں نہیں پروردگار کی قسم (بالکل برحق ہے) خدا فرمائے گا اب کفر کے بدلے (جو دنیا میں کرتے تھے) عذاب (کے مزے) چکھو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 30
  • پارہ 7
  • صفحہ 131

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب حقیقت آنکھوں کے سامنے آ جائے گی اور "بعث بعدالموت" وغیرہ کے اقرار سے چارہ نہ رہے گا تب کہا جائے گا کہ انکار حقیقت اور "کفر بالمعاد" کا مزہ چکھو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَوْاور کاشwalaw
  2. تَرَىٰٓتم دیکھوtarā
  3. إِذْجبidh
  4. وُقِفُوا۟وہ کھڑے کیے جائیں گےwuqifū
  5. عَلَىٰسامنےʿalā
  6. رَبِّهِمْ ۚاپنے رب کےrabbihim
  7. قَالَوہ کہے گاqāla
  8. أَلَيْسَکیا نہیںalaysa
  9. هَـٰذَاہے یہhādhā
  10. بِٱلْحَقِّ ۚحقbil-ḥaqi
  11. قَالُوا۟وہ کہیں گےqālū
  12. بَلَىٰکیوں نہیںbalā
  13. وَرَبِّنَا ۚقسم ہے ہمارے رب کیwarabbinā
  14. قَالَکہے گاqāla
  15. فَذُوقُوا۟تو چکھوfadhūqū
  16. ٱلْعَذَابَعذابl-ʿadhāba
  17. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  18. كُنتُمْتھے تمkuntum
  19. تَكْفُرُونَتم کفر کرتے ہوtakfurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں