مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 50

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل لا اقول لكم عندي خزائن الله ولا اعلم الغيب ولا اقول لكم اني ملك ان اتبع الا ما يوحى الي قل هل يستوي الاعمى والبصير افلا تتفكرون

کہہ دو کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس الله تعالیٰ کے خزانے ہیں اور نہ (یہ کہ) میں غیب جانتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو صرف اس حکم پر چلتا ہوں جو مجھے (خدا کی طرف سے) آتا ہے۔ کہہ دو کہ بھلا اندھا اور آنکھ والے برابر ہوتے ہیں؟ تو پھر تم غور کیوں نہیں کرتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 50
  • پارہ 7
  • صفحہ 133

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس آیت میں منصب رسالت کی حقیقت پر روشنی ڈالی گئ ہے۔ یعنی کوئی شخص جو مدعی نبوت ہو اس کا دعویٰ یہ نہیں ہوتا کہ تمام مقدورات الہٰیہ کے خزانے اس کے قبضہ میں ہیں کہ جب اس سے کسی امر کی فرمائش کی جائے وہ ضرور ہی کر دکھلائے یا تمام معلومات غیبیہ و شہاد پر خواہ ان کا تعلق فرائض رسالت سے ہو یا نہ ہو اس کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ جو کچھ تم پوچھو وہ فورًا بتلا دیا کرے۔ یا نوع بشر کے علاوہ وہ کوئی اور نوع ہے جو لوازم و خواص…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلکہہ دیجیےqul
  2. لَّآنہیںlā
  3. أَقُولُمیں کہتاaqūlu
  4. لَكُمْتم کوlakum
  5. عِندِىمیرے پاسʿindī
  6. خَزَآئِنُخزانے ہیںkhazāinu
  7. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  8. وَلَآاور نہیںwalā
  9. أَعْلَمُمیں جانتاaʿlamu
  10. ٱلْغَيْبَغیب کوl-ghayba
  11. وَلَآاور نہیںwalā
  12. أَقُولُمیں کہتاaqūlu
  13. لَكُمْواسطے تمہارےlakum
  14. إِنِّىبیشک میںinnī
  15. مَلَكٌ ۖفرشتہ ہوںmalakun
  16. إِنْاگرin
  17. أَتَّبِعُمیں پیروی کرتاattabiʿu
  18. إِلَّامگرillā
  19. مَاجوmā
  20. يُوحَىٰٓوحی کی جاتی ہےyūḥā
  21. إِلَىَّ ۚمیری طرفilayya
  22. قُلْکہہ دیجیےqul
  23. هَلْکیاhal
  24. يَسْتَوِىبرابر ہوسکتا ہےyastawī
  25. ٱلْأَعْمَىٰاندھاl-aʿmā
  26. وَٱلْبَصِيرُ ۚاور دیکھنے والاwal-baṣīru
  27. أَفَلَاکیا بھلا نہیںafalā
  28. تَتَفَكَّرُونَتم غور و فکر کرتےtatafakkarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں