مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 51

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وانذر به الذين يخافون ان يحشروا الى ربهم ليس لهم من دونه ولي ولا شفيع لعلهم يتقون

اور جو لوگ جو خوف رکھتے ہیں کہ اپنے پروردگار کے روبرو حاضر کئے جائیں گے (اور جانتے ہیں کہ) اس کے سوا نہ تو ان کا کوئی دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا، ان کو اس (قرآن) کے ذریعے سے نصیحت کر دو تاکہ پرہیزگار بنیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 51
  • پارہ 7
  • صفحہ 133

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو لوگ فرمائشی معجزات دکھلائے جانے پر اپنے ایمان کو موقوف رکھتے اور ازراہ تعنت و عناد آیات اللہ کی تکذیب پر تلے ہوئے ہیں ان سے قطع نظر کیجئے۔ کیونکہ تبلیغ کا فرض ادا ہو چکا اور ان کے راہ راست پر آنے کی توقع نہیں اب وحی الہٰی (قرآن) کے ذریعہ سے ان لوگوں کو متنبہ کرنے کا مزید اہتمام فرمائیے جن کے دلوں میں محشر کا خوف اور عاقبت کی فکر ہے۔ کیونکہ ایسے ہی لوگوں سےامید ہو سکتی ہے کہ نصیحت سے متاثر اور ہدایات قرآنی سے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَنذِرْاور خبردار کیجیےwa-andhir
  2. بِهِساتھ اس کےbihi
  3. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  4. يَخَافُونَجو ڈرتے ہیںyakhāfūna
  5. أَنکہan
  6. يُحْشَرُوٓا۟وہ اکٹھے کیے جائیں گےyuḥ'sharū
  7. إِلَىٰطرفilā
  8. رَبِّهِمْ ۙاپنے رب کےrabbihim
  9. لَيْسَنہیںlaysa
  10. لَهُمان کے لیےlahum
  11. مِّنسےmin
  12. دُونِهِۦاس کے سواdūnihi
  13. وَلِىٌّۭکوئی دوستwaliyyun
  14. وَلَااور نہwalā
  15. شَفِيعٌۭکوئی سفارشیshafīʿun
  16. لَّعَلَّهُمْشاید کہ وہlaʿallahum
  17. يَتَّقُونَوہ تقوی اختیار کریںyattaqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں