تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تم جو عذاب الہٰی سے نڈر اور بےفکر ہو کر بےہودہ فرمائشیں اور دورازکار سوالات کر کے پیغمبر ﷺ کو دق کرتے اور ان کی تصدیق کے لئے خودساختہ معیار تراشتے ہو خوب سمجھ لو کہ پیغمبر دنیا میں اس لئے نہیں بھیجے گئے کہ تمہاری ایسی واہی تباہی فرمائشیں پوری کرتے رہا کریں۔ ان کی بعثت کی غرض صرف "تبشیر و انداز" اور "تبلیغ و ارشاد" ہے۔ وہ خدا کی طرف سے اس لئے بھیجے جاتے ہیں کہ فرمانبرداروں کو بشارات سنائیں اور نافرمانوں کو ان کے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں