مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 52

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تطرد الذين يدعون ربهم بالغداة والعشي يريدون وجهه ما عليك من حسابهم من شيء وما من حسابك عليهم من شيء فتطردهم فتكون من الظالمين

اور جو لوگ صبح وشام اپنی پروردگار سے دعا کرتے ہیں (اور) اس کی ذات کے طالب ہیں ان کو (اپنے پاس سے) مت نکالو۔ ان کے حساب (اعمال) کی جوابدہی تم پر کچھ نہیں اور تمہارے حساب کی جوابدہی ان پر کچھ نہیں (پس ایسا نہ کرنا) اگر ان کو نکالوگے تو ظالموں میں ہوجاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 52
  • پارہ 7
  • صفحہ 133

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی رات اور دن اس کی عبادت میں حسن نیت اور اخلاص کے ساتھ مشغول رہتے ہیں۔ یعنی جب ان کا ظاہر حال یہ بتلا رہا ہے کہ شب و روز خدا کی عبادت اور رضا جوئی میں مشغول رہتے ہیں تو اسی کے مناسب ان سے معاملہ کیجئے۔ ان کا باطنی حال کیا ہے یا آخری انجام کیا ہوگا اس کی تفتیش و محاسبہ پر معاملات موقوف نہیں ہو سکتے۔ یہ حساب نہ آپ کا ان کے ذمہ ہے نہ ان کا آپ کے۔ لہذا اگر بالفرض آپ دولتمندوں کی ہدایت کی طمع میں ان غریب مخلصین کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَطْرُدِتم دھتکارو ان لوگوں کو۔ نہ دور کروtaṭrudi
  3. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  4. يَدْعُونَجو پکارتے ہیںyadʿūna
  5. رَبَّهُماپنے رب کوrabbahum
  6. بِٱلْغَدَوٰةِصبحbil-ghadati
  7. وَٱلْعَشِىِّاور شامwal-ʿashiyi
  8. يُرِيدُونَوہ چاہتے ہیںyurīdūna
  9. وَجْهَهُۥ ۖاس کی ذاتwajhahu
  10. مَانہیںmā
  11. عَلَيْكَتیرے ذمےʿalayka
  12. مِنْمیں سےmin
  13. حِسَابِهِمان کے حسابḥisābihim
  14. مِّنسےmin
  15. شَىْءٍۢکوئی چیزshayin
  16. وَمَااور نہیںwamā
  17. مِنْمیں سےmin
  18. حِسَابِكَتیرے حسابḥisābika
  19. عَلَيْهِمان پرʿalayhim
  20. مِّنکوئیmin
  21. شَىْءٍۢچیزshayin
  22. فَتَطْرُدَهُمْپھر تم انہیں دور کرو گےfataṭrudahum
  23. فَتَكُونَتو تم ہوجاؤ گےfatakūna
  24. مِنَمیں سےmina
  25. ٱلظَّـٰلِمِينَظالموںl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں