مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 80

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وحاجه قومه قال اتحاجوني في الله وقد هدان ولا اخاف ما تشركون به الا ان يشاء ربي شيئا وسع ربي كل شيء علما افلا تتذكرون

اور ان کی قوم ان سے بحث کرنے لگی تو انہوں نے کہا کہ تم مجھ سے خدا کے بارےمیں (کیا) بحث کرتے ہو اس نے تو مجھے سیدھا رستہ دکھا دیا ہے۔ اور جن چیزوں کو تم اس کا شریک بناتے ہو میں ان سے نہیں ڈرتا۔ ہاں جو میرا پروردگار چاہے۔ میرا پروردگار اپنے علم سے ہر چیز پر احاطہ کئے ہوئے ہے۔ کیا تم خیال نہیں کرتے۔

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 80
  • پارہ 7
  • صفحہ 137

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس کو خدا سمجھا چکا اور ملکوت السمٰوت والارض کی علیٰ وجہ البصیرت سیر کرا چکا کیا اس سے یہ امید رکھتے ہو کہ وہ تمہارے جھگڑنے اور بیہودہ جدول و بحث کرنے سے بہک جائے گا کبھی نہیں۔ حضرت ابراہیمؑ کی قوم کہتی تھی کہ تم جو ہمارےمعبودوں کی توہین کرتے ہو۔ ڈرتے رہو کہیں اس کے وبال میں تم معاذ اللہ مجنون اور پاگل نہ بن جاؤ یا اور کسی مصیبت میں گرفتار ہو جاؤ ۔ اس کا جواب دیا کہ میں ان سے کیا ڈروں گا جن کےہاتھ میں نفع و…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَحَآجَّهُۥاور جھگڑا کیا اس سےwaḥājjahu
  2. قَوْمُهُۥ ۚاس کی قوم نےqawmuhu
  3. قَالَکہاqāla
  4. أَتُحَـٰٓجُّوٓنِّىکیا تم جھگڑے ہو مجھ سےatuḥājjūnnī
  5. فِىمیںfī
  6. ٱللَّهِاللہ کے بارےl-lahi
  7. وَقَدْحالانکہ تحقیقwaqad
  8. هَدَىٰنِ ۚاس نے ہدایت دی مجھ کوhadāni
  9. وَلَآاور نہیںwalā
  10. أَخَافُمیں ڈرتاakhāfu
  11. مَاجوmā
  12. تُشْرِكُونَتم شریک ٹھہراتے ہوtush'rikūna
  13. بِهِۦٓساتھ اس کےbihi
  14. إِلَّآمگرillā
  15. أَنکہan
  16. يَشَآءَچاہیےyashāa
  17. رَبِّىمیرا ربrabbī
  18. شَيْـًۭٔا ۗکوئی چیزshayan
  19. وَسِعَوسعت والا ہے۔ اچھا یا برا ہےwasiʿa
  20. رَبِّىمیرا ربrabbī
  21. كُلَّہرkulla
  22. شَىْءٍچیز پرshayin
  23. عِلْمًا ۗعلم کے اعتبار سےʿil'man
  24. أَفَلَاکیا بھلا تمafalā
  25. تَتَذَكَّرُونَنصیحت نہیں پکڑتےtatadhakkarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں