مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 84

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ووهبنا له اسحاق ويعقوب كلا هدينا ونوحا هدينا من قبل ومن ذريته داوود وسليمان وايوب ويوسف وموسى وهارون وكذلك نجزي المحسنين

اور ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب بخشے۔ (اور) سب کو ہدایت دی۔ اور پہلے نوح کو بھی ہدایت دی تھی اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو بھی۔ اور ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلا دیا کرتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 84
  • پارہ 7
  • صفحہ 138

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی نہ صرف یہ کہ ہم نے ابراہیمؑ کو ذاتی علم و فضل سےسرفراز کیا بلکہ بڑھاپے میں اسحٰق جیسا بیٹا اور یعقوب جیسا پوتا عطا فرمایا۔ یعقوب وہ ہی اسرائیل ہیں جن کی طرف دنیا کی ایک عظیم الشان قوم "بنی اسرائیل" منسوب ہیں جن میں سے ہزاروں نبی اٹھائےگئے بلکہ جیسا کہ قرآن میں دوسری جگہ مذکور ہے ابراہیمؑ کے بعد حق تعالیٰ نے ہمیشہ کے لئے ان ہی کی نسل میں نبوت اور پیغمبری رکھ دی۔ پہلے ابراہیمؑ کے بعض فروع کا ذکر تھا اب بعض اصول…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَوَهَبْنَااور عطا کیے ہم نےwawahabnā
  2. لَهُۥٓاس کوlahu
  3. إِسْحَـٰقَاسحاقis'ḥāqa
  4. وَيَعْقُوبَ ۚاور یعقوبwayaʿqūba
  5. كُلًّاہر ایک کوkullan
  6. هَدَيْنَا ۚہدایت دی ہم نےhadaynā
  7. وَنُوحًااور نوح کوwanūḥan
  8. هَدَيْنَاہدایت دی ہم نےhadaynā
  9. مِناس سےmin
  10. قَبْلُ ۖقبلqablu
  11. وَمِناور اس کیwamin
  12. ذُرِّيَّتِهِۦاولاد میں سےdhurriyyatihi
  13. دَاوُۥدَداؤدdāwūda
  14. وَسُلَيْمَـٰنَاور سلیمانwasulaymāna
  15. وَأَيُّوبَاور ایوبwa-ayyūba
  16. وَيُوسُفَاور یوسفwayūsufa
  17. وَمُوسَىٰاور موسیٰwamūsā
  18. وَهَـٰرُونَ ۚاور ہارونwahārūna
  19. وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālika
  20. نَجْزِىہم جزادیتے ہیںnajzī
  21. ٱلْمُحْسِنِينَاحسان کرنے والوں کوl-muḥ'sinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں