مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 83

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وتلك حجتنا اتيناها ابراهيم على قومه نرفع درجات من نشاء ان ربك حكيم عليم

اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کردیتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار دانا اور خبردار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 83
  • پارہ 7
  • صفحہ 138

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ابراہیمؑ کو ایسے دلائل قاہرہ دے کر ان کی قوم پر غالب فرمانا اور دنیا و آخرت میں سر بلند کرنا اسی علیم و حکیم کا کام ہو سکتا ہے جو ہر شخص کی استعداد و قابلیت کو جانتا ہے اور اپنی حکمت سے ہر چیز کو اس کے مناسب موقع و مقام پر رکھتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَتِلْكَاور یہ تھیwatil'ka
  2. حُجَّتُنَآحجت ہماریḥujjatunā
  3. ءَاتَيْنَـٰهَآعطا کیا تھا ہم نے اس کوātaynāhā
  4. إِبْرَٰهِيمَابراہیم کوib'rāhīma
  5. عَلَىٰخلافʿalā
  6. قَوْمِهِۦ ۚاس کی قوم کےqawmihi
  7. نَرْفَعُہم بلند کرتے ہیںnarfaʿu
  8. دَرَجَـٰتٍۢدرجاتdarajātin
  9. مَّنجس کوman
  10. نَّشَآءُ ۗہم چاہتے ہیںnashāu
  11. إِنَّبیشکinna
  12. رَبَّكَتیرا ربrabbaka
  13. حَكِيمٌحکمت والا ہےḥakīmun
  14. عَلِيمٌۭعلم والا ہےʿalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں