مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 90

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولئك الذين هدى الله فبهداهم اقتده قل لا اسالكم عليه اجرا ان هو الا ذكرى للعالمين

یہ وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی تھی تو تم انہیں کی ہدایت کی پیروی کرو۔ کہہ دو کہ میں تم سے اس (قرآن) کا صلہ نہیں مانگتا۔ یہ تو جہان کے لوگوں کے لئےمحض نصیحت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 90
  • پارہ 7
  • صفحہ 138

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

تمام انبیاء علیہم السلام عقائد، اصول دین، اور مقاصد کلیہ میں متحد ہیں، سب کا دستور اساسی ایک ہے ہر نبی کو اسی پر چلنے کا حکم ہے۔ آپ بھی اسی طریقہ مستقیم پر چلتے رہنے کے مامور ہیں۔ گویا اس آیت میں متنبہ کر دیا کہ اصولی طور پر آپ کا راستہ انبیائے سابقین کے راستہ سے جدا نہیں۔ رہا فروع کا اختلاف وہ ہر زمانہ کی مناسبت و استعداد کے اعتبار سے پہلے بھی واقع ہوتا رہا ہے اور اب بھی واقع ہو تو مضائقہ نہیں۔ (فائدہ) علمائے اصول…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی وہulāika
  2. ٱلَّذِينَلوگ ہیں جن کوalladhīna
  3. هَدَىہدایت دیhadā
  4. ٱللَّهُ ۖاللہ نےl-lahu
  5. فَبِهُدَىٰهُمُپس بوجہ ان کی ہدایت کےfabihudāhumu
  6. ٱقْتَدِهْ ۗپیروی کر اس کی ہدایت کیiq'tadih
  7. قُلکہہ دیجیےqul
  8. لَّآنہیںlā
  9. أَسْـَٔلُكُمْمیں سوال کرتا تم سےasalukum
  10. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  11. أَجْرًا ۖکسی اجر کاajran
  12. إِنْنہیںin
  13. هُوَوہhuwa
  14. إِلَّامگرillā
  15. ذِكْرَىٰنصیحتdhik'rā
  16. لِلْعَـٰلَمِينَجہان والوں کے لیےlil'ʿālamīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں