مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 91

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما قدروا الله حق قدره اذ قالوا ما انزل الله على بشر من شيء قل من انزل الكتاب الذي جاء به موسى نورا وهدى للناس تجعلونه قراطيس تبدونها وتخفون كثيرا وعلمتم ما لم تعلموا انتم ولا اباؤكم قل الله ثم ذرهم في خوضهم يلعبون

اور ان لوگوں نے خدا کی قدر جیسی جاننی چاہیئے تھی نہ جانی۔ جب انہوں نے کہا کہ خدا نے انسان پر (وحی اور کتاب وغیرہ) کچھ بھی نازل نہیں کیا۔ کہو جو کتاب موسیٰ لے کر آئے تھے اسے کس نے نازل کیا تھا جو لوگوں کے لئے نور اور ہدایت تھی اور جسے تم نے علیحدہ علیحدہ اوراق (پر نقل) کر رکھا ہے ان (کے کچھ حصے) کو تو ظاہر کرتے ہو اور اکثر کو چھپاتے ہو۔ اور تم کو وہ باتیں سکھائی گئیں جن کو نہ تم جانتے تھے اور نہ تمہارے باپ دادا۔ کہہ دو (اس کتاب کو) خدا ہی نے (نازل کیا تھا) پھر ان کو چھوڑ دیا کہ اپنی بیہودہ بکواس میں کھیلتے رہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 91
  • پارہ 7
  • صفحہ 139

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پچھلے رکوع میں منصب نبوت اور بہت سےانبیاء علیہم السلام کا نام بنام تذکرہ تھا اور یہ کہ نبی عربی ﷺ بھی توحید و معرفت کی اسی صراط مستقیم پر چلتے رہنے کے مامور ہیں جس پر انبیائے سابقین کو چلایا گیا تھا۔ پیغمبروں کا ہدایت خلق اللہ کے لئے بھیجنا حق تعالیٰ کی قدیم عادت رہی ہے۔ آیات حاضرہ میں ان جاہلوں اور معاندوں کا رد کیا گیا ہے جو بدفہمی جہل و غباوت یا نبی کریم ﷺ کی عداوت کے جوش اور غصہ میں بےقابو ہو کر حق تعالیٰ کی اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیں انہوں نےwamā
  2. قَدَرُوا۟قدر کیqadarū
  3. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  4. حَقَّجیسا کہ حق ہےḥaqqa
  5. قَدْرِهِۦٓاس کی قدر کاqadrihi
  6. إِذْجبidh
  7. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  8. مَآنہیںmā
  9. أَنزَلَنازل کیanzala
  10. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  11. عَلَىٰاوپرʿalā
  12. بَشَرٍۢکسی انسان کےbasharin
  13. مِّنکوئیmin
  14. شَىْءٍۢ ۗچیزshayin
  15. قُلْکہہ دیجیےqul
  16. مَنْکس نےman
  17. أَنزَلَنازل کیanzala
  18. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  19. ٱلَّذِىوہ جوalladhī
  20. جَآءَلائےjāa
  21. بِهِۦاس کوbihi
  22. مُوسَىٰموسیٰmūsā
  23. نُورًۭاجو نورnūran
  24. وَهُدًۭىاور ہدایت تھیwahudan
  25. لِّلنَّاسِ ۖلوگوں کے لیےlilnnāsi
  26. تَجْعَلُونَهُۥتم رکھتے ہو اس کوtajʿalūnahu
  27. قَرَاطِيسَپارہ پارہqarāṭīsa
  28. تُبْدُونَهَاتم ظاہر کرتے ہو اس کوtub'dūnahā
  29. وَتُخْفُونَاور تم چھپاتے ہوwatukh'fūna
  30. كَثِيرًۭا ۖبہت ساkathīran
  31. وَعُلِّمْتُماور تم سکھائے گئےwaʿullim'tum
  32. مَّاجوmā
  33. لَمْنہیںlam
  34. تَعْلَمُوٓا۟تم جانتے تھےtaʿlamū
  35. أَنتُمْتمantum
  36. وَلَآاور نہwalā
  37. ءَابَآؤُكُمْ ۖتمہارے باپ داداābāukum
  38. قُلِکہہ دیجیےquli
  39. ٱللَّهُ ۖکہ اللہ نےl-lahu
  40. ثُمَّپھرthumma
  41. ذَرْهُمْچھوڑ دو ان کوdharhum
  42. فِىمیںfī
  43. خَوْضِهِمْاپنی بحثkhawḍihim
  44. يَلْعَبُونَوہ کھیلتے پھریںyalʿabūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں