مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انعام، آیت 89

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولئك الذين اتيناهم الكتاب والحكم والنبوة فان يكفر بها هؤلاء فقد وكلنا بها قوما ليسوا بها بكافرين

یہ وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب اور حکم (شریعت) اور نبوت عطا فرمائی تھی۔ اگر یہ (کفار) ان باتوں سے انکار کریں تو ہم نے ان پر (ایمان لانے کے لئے) ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں کہ وہ ان سے کبھی انکار کرنے والے نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 165 میں سے آیت 89
  • پارہ 7
  • صفحہ 138

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اگر مکہ کے کافر یا دوسرے منکرین ان باتوں (کتاب، شریعت اور نبوت) سے انکار کریں تو خدا کا دین ان پر موقوف نہیں، ہم نے دوسری قوم یعنی مہاجرین و انصار اور ان کے اتباع کو ان چیزوں کی تسلیم و قبول اور حفاظت و ترویج کے لئے مسلط فرما دیا ہے جو ہماری کسی بات سے بھی منہ موڑنے والے نہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīna
  3. ءَاتَيْنَـٰهُمُدی ہم نے ان کوātaynāhumu
  4. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  5. وَٱلْحُكْمَاور حکمت۔ قوت فیصلہwal-ḥuk'ma
  6. وَٱلنُّبُوَّةَ ۚاور نبوت ۚwal-nubuwata
  7. فَإِنپھر اگرfa-in
  8. يَكْفُرْکفر کرتے ہیںyakfur
  9. بِهَااس کاbihā
  10. هَـٰٓؤُلَآءِیہ لوگhāulāi
  11. فَقَدْتو تحقیقfaqad
  12. وَكَّلْنَامقرر کردیا ہم نےwakkalnā
  13. بِهَاساتھ اس کےbihā
  14. قَوْمًۭاایک قوم کوqawman
  15. لَّيْسُوا۟نہیں ہیں وہlaysū
  16. بِهَاساتھ اس کےbihā
  17. بِكَـٰفِرِينَانکار کرنے والےbikāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں