مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ممتحنہ، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

عسى الله ان يجعل بينكم وبين الذين عاديتم منهم مودة والله قدير والله غفور رحيم

عجب نہیں کہ خدا تم میں اور ان لوگوں میں جن سے تم دشمنی رکھتے ہو دوستی پیدا کردے۔ اور خدا قادر ہے اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 13 میں سے آیت 7
  • پارہ 28
  • صفحہ 550

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کی قدرت و رحمت سے کچھ بعید نہیں کہ جو آج بدترین دشمن ہیں کل انہیں مسلمان کردے اور اس طرح تمہارے اور ان کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہو جائیں۔ چنانچہ فتح مکہ میں ایسا ہی ہوا تقریبًا سب مکہ والے مسلمان ہو گئے اور جو لوگ ایک دوسرے پر تلوار اٹھا رہے تھے اب ایک دوسرے پر جان قربان کرنے لگے۔ اس آیت میں مسلمانوں کی تسلی کر دی کہ مکہ والوں کے مقابلہ میں یہ ترک موالات کا جہاد صرف چند روز کے لئے ہے۔ پھر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ عَسَىامید ہے کہʿasā
  2. ٱللَّهُاللہ تعالیٰl-lahu
  3. أَنکہan
  4. يَجْعَلَبنا دےyajʿala
  5. بَيْنَكُمْتمہارے درمیانbaynakum
  6. وَبَيْنَاور درمیانwabayna
  7. ٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīna
  8. عَادَيْتُمتم نے دشمنی کیʿādaytum
  9. مِّنْهُمان میں سےmin'hum
  10. مَّوَدَّةًۭ ۚمحبتmawaddatan
  11. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  12. قَدِيرٌۭ ۚقدرت رکھنے والا ہےqadīrun
  13. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  14. غَفُورٌۭغفورghafūrun
  15. رَّحِيمٌۭرحیم ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں