مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ممتحنہ، آیت 6

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لقد كان لكم فيهم اسوة حسنة لمن كان يرجو الله واليوم الاخر ومن يتول فان الله هو الغني الحميد

تم (مسلمانوں) کو یعنی جو کوئی خدا (کے سامنے جانے) اور روز آخرت (کے آنے) کی امید رکھتا ہو اسے ان لوگوں کی نیک چال چلنی (ضرور) ہے۔ اور روگردانی کرے تو خدا بھی بےپرواہ اور سزاوار حمد (وثنا) ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 13 میں سے آیت 6
  • پارہ 28
  • صفحہ 550

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تم مسلمانوں کو یا بالفاظ دیگر ان لوگوں کو جو اللہ تعالیٰ سے ملنے اور آخرت کے قائم ہونے کے امیدوار ہیں، ابراہیمؑ اور اس کے رفقاء کی چال اختیار کرنی چاہیئے۔ دنیا خواہ تم کو کتنا ہی متعصب اور سنگدل کہے، تم اس راستہ سے منہ نہ موڑو جو دنیا کے موحّد اعظم نے اپنے طرز عمل سے قائم کر دیا۔ مستقبل کی ابدی کامیابی اسی راستہ پر چلنے سے حاصل ہوسکتی ہے۔ اگر اس کے خلاف چلو گے۔ اور خدا کے دشمنوں سے دوستانہ گانٹھو گے تو خود…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَقَدْالبتہ تحقیقlaqad
  2. كَانَہےkāna
  3. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  4. فِيهِمْان میںfīhim
  5. أُسْوَةٌنمونہus'watun
  6. حَسَنَةٌۭاچھاḥasanatun
  7. لِّمَنواسطے اس کے جوliman
  8. كَانَہوkāna
  9. يَرْجُوا۟امید رکھتاyarjū
  10. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  11. وَٱلْيَوْمَاور یومwal-yawma
  12. ٱلْـَٔاخِرَ ۚآخرت کیl-ākhira
  13. وَمَناور جو کوئیwaman
  14. يَتَوَلَّمنہ موڑ جائے۔ منحرف ہوجائےyatawalla
  15. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  16. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  17. هُوَوہhuwa
  18. ٱلْغَنِىُّبےنیاز ہےl-ghaniyu
  19. ٱلْحَمِيدُتعریف والا ہےl-ḥamīdu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں