مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جمعہ، آیت 2

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هو الذي بعث في الاميين رسولا منهم يتلو عليهم اياته ويزكيهم ويعلمهم الكتاب والحكمة وان كانوا من قبل لفي ضلال مبين

وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں ان ہی میں سے (محمدﷺ) کو پیغمبر (بنا کر) بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں۔ اور اس ے پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 11 میں سے آیت 2
  • پارہ 28
  • صفحہ 553

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اُمِّیّٖنَ (ان پڑھ) عرب کو کہا۔ جن میں علم و ہنر کچھ نہ تھا نہ کوئی آسمانی کتاب تھی۔ معمولی لکھنا پڑھنا بھی بہت کم آدمی جانتے تھے۔ ان کی جہالت و وحشت ضرب المثل تھی خدا کو بالکل بھولے ہوئے تھے، بت پرستی، اوہام پرستی، اور فسق و فجور کا نام "ملّتِ ابراہیمی" رکھ چھوڑا تھا اور تقریباً ساری قوم صریح گمراہی میں پڑی بھٹک رہی تھی۔ نبی اُمّی کی تعلیمات اور فرائض: ناگہاں اللہ تعالیٰ نے اسی قوم میں سے ایک رسول اٹھایا جس کا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هُوَوہ اللہhuwa
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. بَعَثَجس نے بھیجاbaʿatha
  4. فِىمیںfī
  5. ٱلْأُمِّيِّـۧنَان پڑھ لوگوں (میں)l-umiyīna
  6. رَسُولًۭاایک رسولrasūlan
  7. مِّنْهُمْانہی میں سےmin'hum
  8. يَتْلُوا۟جو پڑھتا ہےyatlū
  9. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  10. ءَايَـٰتِهِۦاس کی آیاتāyātihi
  11. وَيُزَكِّيهِمْاور ان کا تزکیہ کرتا ہےwayuzakkīhim
  12. وَيُعَلِّمُهُمُاور سکھاتا ہے ان کوwayuʿallimuhumu
  13. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  14. وَٱلْحِكْمَةَاور حکمتwal-ḥik'mata
  15. وَإِناور بیشکwa-in
  16. كَانُوا۟تھے وہkānū
  17. مِنسےmin
  18. قَبْلُاس سے پہلےqablu
  19. لَفِىالبتہ میںlafī
  20. ضَلَـٰلٍۢگمراہی میںḍalālin
  21. مُّبِينٍۢکھلیmubīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں