مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أُمِّيّ

قرآن میں أمي

معنی: ان پڑھ ہیں

أمي قرآن کی 4 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
4
مادّہ
أ م م

أُمِّيّ

اسم · 6 بار

معنی: ان پڑھ ہیں · دوسرے تراجم: اور ان پڑھ لوگوں کو۔ امی لوگوں کو, امیوں کے, جو امی ہے, امی ہے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْأُمِّيِّۦنَ ×2
  • ٱلْأُمِّىَّ ×2
  • أُمِّيُّونَ ×1
  • وَٱلْأُمِّيِّۦنَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الأم بإزاء الأب، وهي الوالدة القريبة التي ولدته، والبعيدة التي ولدت من ولدته.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

وأما الهمزة والميم فأصل واحد، يتفرع منه أربع أبواب، وهي الأصل والمرجع والجماعة والدين، وهذه الأربعة متقاربة، وبعد ذلك أصول ثلاثة، وهي القامة والحين والقصد، قال الخليل: الأم: الواحد، والجمع أمهات، وربما قالوا: أم وأمات. قال شاعر، وجمع بين اللغتين:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ أ م م پر مکمل اندراجات

أمي والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بعض ان میں ان پڑھ ہیں کہ اپنے باطل خیالات کے سوا (خدا کی) کتاب سے واقف ہی نہیں اور وہ صرف ظن سے کام لیتے ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:78
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پیغمبر اگر یہ لوگ تم سے جھگڑنے لگیں تو کہنا کہ میں اور میرے پیرو تو خدا کے فرمانبردار ہو چکے اور اہل کتاب اور ان پڑھ لوگوں سے کہو کہ کیا تم بھی (خدا کے فرمانبردار بنتے ہو) اور اسلام لاتے ہو؟ اگر یہ لوگ اسلام لے آئیں تو بے شک ہدایت پالیں اور اگر (تمہارا کہا) نہ مانیں تو تمہارا کام صرف خدا کا پیغام پہنچا دینا ہے اور خدا (اپنے) بندوں کو دیکھ رہا ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:20
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اہلِ کتاب میں سے کوئی تو ایسا ہے کہ اگر تم اس کے پاس (روپوں کا) ڈھیر امانت رکھ دو تو تم کو (فوراً) واپس دے دے اور کوئی اس طرح کا ہے کہ اگر اس کے پاس ایک دینار بھی امانت رکھو تو جب تک اس کے سر پر ہر وقت کھڑے نہ رہو تمہیں دے ہی نہیں یہ اس لیے کہ وہ کہتے ہیں کہ امیوں کے بارے میں ہم سے مواخذہ نہیں ہوگا یہ خدا پر محض جھوٹ بولتے ہیں اور (اس بات کو) جانتے بھی ہیں

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:75
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ جو (محمدﷺ) رسول (الله) کی جو نبی اُمی ہیں پیروی کرتے ہیں جن (کے اوصاف) کو وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں۔ وہ انہیں نیک کام کا حکم دیتے ہیں اور برے کام سے روکتے ہیں۔ اور پاک چیزوں کو ان کے لیے حلال کرتے ہیں اور ناپاک چیزوں کو ان پر حرام ٹہراتے ہیں اور ان پر سے بوجھ اور طوق جو ان (کے سر) پر (اور گلے میں) تھے اتارتے ہیں۔ تو جو لوگ ان پر ایمان لائے اور ان کی رفاقت کی اور انہیں مدد دی۔ اور جو نور ان کے ساتھ نازل ہوا ہے اس کی پیروی کی۔ وہی مراد پانے والے ہیں

    سورہ اعراف، آیت 7:157
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمدﷺ) کہہ دو کہ لوگو میں تم سب کی طرف خدا کا بھیجا ہوا (یعنی اس کا رسول) ہوں۔ (وہ) جو آسمانوں اور زمین کا بادشاہ ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندگانی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ تو خدا پر اور اس کے رسول پیغمبر اُمی پر جو خدا پر اور اس کے تمام کلام پر ایمان رکھتے ہیں ایمان لاؤ اور ان کی پیروی کرو تاکہ ہدایت پاؤ

    سورہ اعراف، آیت 7:158
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں ان ہی میں سے (محمدﷺ) کو پیغمبر (بنا کر) بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں۔ اور اس ے پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے

    سورہ جمعہ، آیت 62:2