مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جمعہ، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

مثل الذين حملوا التوراة ثم لم يحملوها كمثل الحمار يحمل اسفارا بئس مثل القوم الذين كذبوا بايات الله والله لا يهدي القوم الظالمين

جن لوگوں (کے سر) پر تورات لدوائی گئی پھر انہوں نے اس (کے بار تعمیل) کو نہ اٹھایا ان کی مثال گدھے کی سی ہے جن پر بڑی بڑی کتابیں لدی ہوں۔ جو لوگ خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں ان کی مثال بری ہے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 11 میں سے آیت 5
  • پارہ 28
  • صفحہ 553

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہود پر "تورات" کا بوجھ رکھا گیا تھا اور وہ اس کے ذمہ دار ٹھہرائے گئے تھے، لیکن انہوں نے اس کی تعلیمات و ہدایات کی کچھ پروا نہ کی، نہ اس کو محفوظ رکھا، نہ دل میں جگہ دی، نہ اس پر عمل کر کے اللہ کے فضل و انعام سے بہرہ ور ہوئے۔ بلاشبہ تورات جس کے یہ لوگ حامل بنائے گئے تھے۔ حکمت و ہدایت کا ایک ربّانی خزینہ تھا، مگر جب اس سے منتفع نہ ہوئے تو وہ ہی مثال ہوگئ ؎ نہ محقق شدی نہ دانشمند چارپائے بروکتابے چند۔ ایک گدھے پر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مَثَلُمثالmathalu
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں کیalladhīna
  3. حُمِّلُوا۟جو اٹھوائے گئےḥummilū
  4. ٱلتَّوْرَىٰةَتوراتl-tawrāta
  5. ثُمَّپھرthumma
  6. لَمْنہlam
  7. يَحْمِلُوهَاانہوں نے اٹھایا اس کوyaḥmilūhā
  8. كَمَثَلِمانند مثالkamathali
  9. ٱلْحِمَارِگدھے کے ہےl-ḥimāri
  10. يَحْمِلُجو اٹھاتا ہےyaḥmilu
  11. أَسْفَارًۢا ۚبوجھasfāran
  12. بِئْسَبری ہےbi'sa
  13. مَثَلُمثالmathalu
  14. ٱلْقَوْمِاس قوم کیl-qawmi
  15. ٱلَّذِينَجنہوں نےalladhīna
  16. كَذَّبُوا۟جھٹلایاkadhabū
  17. بِـَٔايَـٰتِآیات کوbiāyāti
  18. ٱللَّهِ ۚاللہ کیl-lahi
  19. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  20. لَانہیںlā
  21. يَهْدِىہدایت دیتاyahdī
  22. ٱلْقَوْمَقوم کوl-qawma
  23. ٱلظَّـٰلِمِينَظالمl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں