مواد پر جائیں
Quran Maqasid

حِمار

قرآن میں حمار

معنی: اپنے گدھے کے

حمار قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
5
مادّہ
ح م ر

حِمار

اسم · 5 بار

معنی: اپنے گدھے کے · دوسرے تراجم: اور گدھے, گدھے کی, گدھے کے ہے, گدھے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • حِمَارِكَ ×1
  • وَٱلْحَمِيرَ ×1
  • ٱلْحَمِيرِ ×1
  • ٱلْحِمَارِ ×1
  • حُمُرٌ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحمار: الحيوان المعروف، وجمعه حمير وأحمرة وحمر، قال تعالى: والخيل والبغال والحمير [النحل/ 8] ، ويعبر عن الجاهل بذلك، كقوله تعالى: كمثل الحمار ي

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالي: ﴿كأنهم حمر مستنفرة﴾ [المدثر: 50]. الحمر: جمع حمار، ويجمع أيضا علي حمير، قال تعالي: ﴿والخيل والبغال والحمير لتركبوها﴾ [النحل: 80] وفي القلة علي أحمرة. والمراد بالحمر هنا حمر الوحش، وصفهم بعظم القوة.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح م ر پر مکمل اندراجات

حمار والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا اسی طرح اس شخص کو (نہیں دیکھا) جسے ایک گاؤں میں جو اپنی چھتوں پر گرا پڑا تھا اتفاق گزر ہوا۔ تو اس نے کہا کہ خدا اس (کے باشندوں) کو مرنے کے بعد کیونکر زندہ کرے گا۔ تو خدا نے اس کی روح قبض کرلی (اور) سو برس تک (اس کو مردہ رکھا) پھر اس کو جلا اٹھایا اور پوچھا تم کتنا عرصہ (مرے) رہے ہو اس نے جواب دیا کہ ایک دن یا اس سے بھی کم۔ خدا نے فرمایا (نہیں) بلکہ سو برس (مرے) رہے ہو۔ اور اپنے کھانے پینے کی چیزوں کو دیکھو کہ (اتنی مدت میں مطلق) سڑی بسی نہیں اور اپنے گدھے کو بھی دیکھو (جو مرا پڑا ہے) غرض (ان باتوں سے) یہ ہے کہ ہم تم کو لوگوں کے لئے (اپنی قدرت کی) نشانی بنائیں اور (ہاں گدھے) کی ہڈیوں کو دیکھو کہ ہم ان کو کیونکر جوڑے دیتے اور ان پر (کس طرح) گوشت پوست چڑھا دیتے ہیں۔ جب یہ واقعات اس کے مشاہدے میں آئے تو بول اٹھا کہ میں یقین کرتا ہوں کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:259
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا کئے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور (وہ تمہارے لیے) رونق وزینت (بھی ہیں) اور وہ (اور چیزیں بھی) پیدا کرتا ہے جن کی تم کو خبر نہیں

    سورہ نحل، آیت 16:8
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اپنی چال میں اعتدال کئے رہنا اور (بولتے وقت) آواز نیچی رکھنا کیونکہ (اُونچی آواز گدھوں کی ہے اور کچھ شک نہیں کہ) سب آوازوں سے بُری آواز گدھوں کی ہے

    سورہ لقمان، آیت 31:19
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں (کے سر) پر تورات لدوائی گئی پھر انہوں نے اس (کے بار تعمیل) کو نہ اٹھایا ان کی مثال گدھے کی سی ہے جن پر بڑی بڑی کتابیں لدی ہوں۔ جو لوگ خدا کی آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں ان کی مثال بری ہے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

    سورہ جمعہ، آیت 62:5
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    گویا گدھے ہیں کہ بدک جاتے ہیں

    سورہ مدثر، آیت 74:50