مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ منافقون، آیت 1

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اذا جاءك المنافقون قالوا نشهد انك لرسول الله والله يعلم انك لرسوله والله يشهد ان المنافقين لكاذبون

(اے محمدﷺ) جب منافق لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو (از راہ نفاق) کہتے ہیں کہ ہم اقرار کرتے ہیں کہ آپ بےشک خدا کے پیغمبر ہیں اور خدا جانتا ہے کہ درحقیقت تم اس کے پیغمبر ہو لیکن خدا ظاہر کئے دیتا ہے کہ منافق (دل سے اعتقاد نہ رکھنے کے لحاظ سے) جھوٹے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 11 میں سے آیت 1
  • پارہ 28
  • صفحہ 554

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ہم دل سے اعتقاد رکھتے ہیں آپ ﷺکے رسول ہونے پر۔ یعنی جھوٹ کہتے ہیں کہ ان کو دل سے اعتقاد ہے۔ واقع میں وہ آپ ﷺ کی رسالت کے قائل نہیں محض اپنی اغراض کے پیش نظر زبان سے باتیں بناتے ہیں اور دل میں سمجھتے ہیں کہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ پھر اسی ایک بات پر کیا منحصر ہے، جھوٹ بولنا ان کی امتیازی خصلت اور شعاربن چکا ہے۔ بات بات میں کذب و دروغ سے کام لیتے ہیں چنانچہ اسی سورۃ میں ایک واقعہ کا ذکر آیا چاہتا ہے جس میں انہوں نے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِذَاجبidhā
  2. جَآءَكَآتے ہیں تیرے پاسjāaka
  3. ٱلْمُنَـٰفِقُونَمنافقl-munāfiqūna
  4. قَالُوا۟کہتے ہیںqālū
  5. نَشْهَدُہم گواہی دیتے ہیںnashhadu
  6. إِنَّكَبیشک آپinnaka
  7. لَرَسُولُالبتہ رسول ہیںlarasūlu
  8. ٱللَّهِ ۗاللہ کےl-lahi
  9. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  10. يَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamu
  11. إِنَّكَبیشک آپinnaka
  12. لَرَسُولُهُۥالبتہ اس کے رسول ہیںlarasūluhu
  13. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  14. يَشْهَدُگواہی دیتا ہےyashhadu
  15. إِنَّبیشکinna
  16. ٱلْمُنَـٰفِقِينَمنافقl-munāfiqīna
  17. لَكَـٰذِبُونَالبتہ جھوٹے ہیںlakādhibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں