مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ تغابن، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا ان من ازواجكم واولادكم عدوا لكم فاحذروهم وان تعفوا وتصفحوا وتغفروا فان الله غفور رحيم

مومنو! تمہاری عورتیں اور اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن (بھی) ہیں سو ان سے بچتے رہو۔ اور اگر معاف کردو اور درگزر کرو اور بخش دو تو خدا بھی بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 18 میں سے آیت 14
  • پارہ 28
  • صفحہ 557

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بہت مرتبہ آدمی بیوی بچوں کی محبت اور فکر میں پھنس کر اللہ کو اور اس کے احکام کو بھلا دیتا ہے۔ ان تعلقات کے پیچھے کتنی برائیوں کا ارتکاب کرتا اور کتنی بھلائیوں سے محروم رہتا ہے۔ بیوی اور اولاد کی فرمائشیں اور رضا جوئی اسے کسی وقت دم نہیں لینے دیتی۔ اس چکر میں پڑ کر آخرت سے غافل ہوجاتا ہے۔ ظاہر ہے جو اہل وعیال اتنے بڑے خسارے اور نقصان کا سبب بنیں۔ وہ حقیقۃً اس کے دوست نہیں کہلا سکتے بلکہ بدترین دشمن ہیں۔ جن کی دشمنی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. إِنَّبیشکinna
  5. مِنْسےmin
  6. أَزْوَٰجِكُمْتمہاری بیویوں میں سےazwājikum
  7. وَأَوْلَـٰدِكُمْاور تمہارے بچوں میں سےwa-awlādikum
  8. عَدُوًّۭادشمن ہیںʿaduwwan
  9. لَّكُمْتمہارے لیےlakum
  10. فَٱحْذَرُوهُمْ ۚپس بچو ان سےfa-iḥ'dharūhum
  11. وَإِناور اگرwa-in
  12. تَعْفُوا۟تم معاف کردو گےtaʿfū
  13. وَتَصْفَحُوا۟اور درگزر کرو گےwataṣfaḥū
  14. وَتَغْفِرُوا۟اور بخش دو گےwataghfirū
  15. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  16. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  17. غَفُورٌۭغفورghafūrun
  18. رَّحِيمٌرحیم ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں