تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
پہلے انعامات یاد دلائے تھے۔ اب شان قہروانتقام یاد دلا کر ڈرانا مقصود ہے یعنی زمین بیشک تمہارے لئے مسخّر کر دی گئ۔ مگر یاد رہے اس پر حکومت اسی آسمان والے کی ہے وہ اگر چاہے تو تم کو زمین میں دھنسا دے، اس وقت زمین بھونچال سے لرزنے لگے اور تم اس کے اندر اترتے چلے جاؤ لھٰذا آدمی کو جائز نہیں کہ اس مالک مختار سے نڈر ہو کر شرارتیں شروع کر دے اور اس کے ڈھیل دینے پر مغرور ہو جائے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں