مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ملک، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هو الذي جعل لكم الارض ذلولا فامشوا في مناكبها وكلوا من رزقه واليه النشور

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو نرم کیا تو اس کی راہوں میں چلو پھرو اور خدا کا (دیا ہو) رزق کھاؤ اور تم کو اسی کے پاس (قبروں سے) نکل کر جانا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 30 میں سے آیت 15
  • پارہ 29
  • صفحہ 563

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی زمین کو تمہارے سامنے کیسا پست وذلیل اور مسخّر و منقاد کر دیا کہ جو چاہو اس میں تصرّف کرو تو چاہئے کہ اس پر اور اس کے پہاڑوں پر چلو پھرو اور روزی کماؤ، مگر اتنا یادرکھو کہ جس نے روزی دی ہےاسی کی طرف پھر لوٹ کر جانا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هُوَوہhuwa
  2. ٱلَّذِىاللہ وہ ذات ہےalladhī
  3. جَعَلَجس نے بنایاjaʿala
  4. لَكُمُتمہارے لیےlakumu
  5. ٱلْأَرْضَزمینl-arḍa
  6. ذَلُولًۭاتابع۔ فرشdhalūlan
  7. فَٱمْشُوا۟پس چلوfa-im'shū
  8. فِىمیںfī
  9. مَنَاكِبِهَااس کے اطرافmanākibihā
  10. وَكُلُوا۟اور کھاؤwakulū
  11. مِنمیں سےmin
  12. رِّزْقِهِۦ ۖاس کے رزقriz'qihi
  13. وَإِلَيْهِاور اسی کی طرفwa-ilayhi
  14. ٱلنُّشُورُدوبارہ زندہ ہوناl-nushūru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں