مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ملک، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ام امنتم من في السماء ان يرسل عليكم حاصبا فستعلمون كيف نذير

کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے نڈر ہو کہ تم پر کنکر بھری ہوا چھوڑ دے۔ سو تم عنقریب جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 30 میں سے آیت 17
  • پارہ 29
  • صفحہ 563

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بیشک زمین پر چلو پھرو اور روزی کماؤ، لیکن خداکونہ بھولو ورنہ وہ اس پر قادر ہے کہ تم پر ایک سخت آندھی بھیجدےیا پتھروں کا مینہ برسادے پھر تم کیا کرو گے ساری دوڑدھوپ یوں ہی رکھی رہ جائیگی۔ یعنی جس عذاب سے ڈرایا جاتا تھا وہ کیسا تباہ کن اور ہولناک ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَمْکیاam
  2. أَمِنتُمبےخوف ہوگئے تم کوamintum
  3. مَّناس سے جوman
  4. فِىمیں ہےfī
  5. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  6. أَنکہan
  7. يُرْسِلَوہ بھیجےyur'sila
  8. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  9. حَاصِبًۭا ۖپتھروں کی بارشḥāṣiban
  10. فَسَتَعْلَمُونَپس عنقریب تم جان لو گےfasataʿlamūna
  11. كَيْفَکیسے تھاkayfa
  12. نَذِيرِڈراؤ میراnadhīri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں