مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ملک، آیت 3

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذي خلق سبع سماوات طباقا ما ترى في خلق الرحمن من تفاوت فارجع البصر هل ترى من فطور

اس نے سات آسمان اوپر تلے بنائے۔ (اے دیکھنے والے) کیا تو (خدا) رحمٰن کی آفرینش میں کچھ نقص دیکھتا ہے؟ ذرا آنکھ اٹھا کر دیکھ بھلا تجھ کو (آسمان میں) کوئی شگاف نظر آتا ہے؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 30 میں سے آیت 3
  • پارہ 29
  • صفحہ 562

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حدیث میں آیا کہ ایک آسمان کے اوپر دوسرا آسمان، دوسرے پر تیسرا اسی طرح سات آسمان اوپر نیچے ہیں۔ اور ہر ایک آسمان سے دوسرے تک پانسو برس کی مسافت ہے۔ نصوص میں یہ تصریح نہیں کی گئ کہ اوپر جو نیلگونی چیز ہم کو نظر آتی ہے وہی آسمان ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ساتوں آسمان اس کے اوپر ہوں اور یہ نیلگونی چیز آسمان کی چھت گیری کا کام دیتی ہو۔ یعنی قدرت نے اپنے انتظام اور کاریگری میں کہیں فرق نہیں کیا ہر چیز میں انسان سے لے کر حیوانات،…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِىجس نےalladhī
  2. خَلَقَبنائےkhalaqa
  3. سَبْعَساتsabʿa
  4. سَمَـٰوَٰتٍۢآسمانsamāwātin
  5. طِبَاقًۭا ۖاوپر تلے۔ تہ بہ تہṭibāqan
  6. مَّانہmā
  7. تَرَىٰتم دیکھو گےtarā
  8. فِىمیںfī
  9. خَلْقِتخلیقkhalqi
  10. ٱلرَّحْمَـٰنِرحمن کیl-raḥmāni
  11. مِنکوئیmin
  12. تَفَـٰوُتٍۢ ۖنقص۔ کجی۔ خللtafāwutin
  13. فَٱرْجِعِپھر لوٹاؤfa-ir'jiʿi
  14. ٱلْبَصَرَنگاہ کوl-baṣara
  15. هَلْکیاhal
  16. تَرَىٰتم دیکھتے ہوtarā
  17. مِنکوئیmin
  18. فُطُورٍۢشگاف۔ کوئی رخنہfuṭūrin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں