تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اللہ تعالٰی نے جن اعلٰیٰ اخلاق و ملکات پر آپ کو پیدا فرمایا، کیا دیوانوں میں ان اخلاق و ملکات کا تصوّرکیاجا سکتا ہے۔ ایک دیوانے کے اقوال و افعال میں قطعًا نظم و ترتیب نہیں ہوتی، نہ اس کا کلام اسکے کاموں پر منطبق ہوتا ہے، برخلاف اس کے آپ کی زبان قرآن ہے اور آپ کے اعمال و اخلاق قرآن کی خاموش تفسیر۔ قرآن جس نیکی، جس خوبی، اور بھلائی کی طرف دعوت دیتا ہے وہ آپ میں فطرۃً موجود، اور جس بدی و زشتی سے روکتا ہے آپ طبعًا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں