مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حاقہ، آیت 37

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لا ياكله الا الخاطئون

جس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 37
  • پارہ 29
  • صفحہ 568

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کھانے سے بھی انسان کو قوت پہنچتی ہے مگر دوزخیوں کو کوئی ایسا مرغوب کھانا نہ ملیگا جو راحت و قوت کا سبب ہو۔ ہاں دوزخیوں کے زخموں کی پیپ دی جائے گی جسے ان گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھا سکتا اور وہ بھی بھوک پیاس کی شدت میں غلطی سے یہ سمجھ کر کھائیں گے کہ اس سے کچھ کام چلیگا۔ بعد کو ظاہر ہو گا کہ اس کا کھانا بھوک کے عذاب سے بڑا عذاب ہے (اعاذنا للہ من سائر انواع العذاب فی الدنیا والآخرۃ)۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَّانہیںlā
  2. يَأْكُلُهُۥٓکھائیں گے اس کوyakuluhu
  3. إِلَّامگرillā
  4. ٱلْخَـٰطِـُٔونَخطا کارl-khāṭiūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں