مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حاقہالحاقة

حق ہونے والی · 52 آیات · مکی

حاقہ (الحاقة): مکمل متن اور ترجمہ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  1. ٱلْحَآقَّةُ ﴿١﴾

    69:1 سچ مچ ہونے والی

    آیت کا صفحہ
  2. مَا ٱلْحَآقَّةُ ﴿٢﴾

    69:2 وہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟

    آیت کا صفحہ
  3. وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحَآقَّةُ ﴿٣﴾

    69:3 اور تم کو کیا معلوم ہے کہ سچ مچ ہونے والی کیا ہے؟

    آیت کا صفحہ
  4. كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌۢ بِٱلْقَارِعَةِ ﴿٤﴾

    69:4 کھڑکھڑانے والی (جس) کو ثمود اور عاد (دونوں) نے جھٹلایا

    آیت کا صفحہ
  5. فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا۟ بِٱلطَّاغِيَةِ ﴿٥﴾

    69:5 سو ثمود تو کڑک سے ہلاک کردیئے گئے

    آیت کا صفحہ
  6. وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا۟ بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ ﴿٦﴾

    69:6 رہے عاد تو ان کا نہایت تیز آندھی سے ستیاناس کردیا گیا

    آیت کا صفحہ
  7. سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَـٰنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى ٱلْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ ﴿٧﴾

    69:7 خدا نے اس کو سات رات اور آٹھ دن لگاتار ان پر چلائے رکھا تو (اے مخاطب) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) ڈھئے (اور مرے) پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے

    آیت کا صفحہ
  8. فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّنۢ بَاقِيَةٍ ﴿٨﴾

    69:8 بھلا تو ان میں سے کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے؟

    آیت کا صفحہ
  9. وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُۥ وَٱلْمُؤْتَفِكَـٰتُ بِٱلْخَاطِئَةِ ﴿٩﴾

    69:9 اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے

    آیت کا صفحہ
  10. فَعَصَوْا۟ رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً ﴿١٠﴾

    69:10 انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی ان کو بڑا سخت پکڑا

    آیت کا صفحہ
  11. إِنَّا لَمَّا طَغَا ٱلْمَآءُ حَمَلْنَـٰكُمْ فِى ٱلْجَارِيَةِ ﴿١١﴾

    69:11 جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم (لوگوں) کو کشتی میں سوار کرلیا

    آیت کا صفحہ
  12. لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَآ أُذُنٌ وَٰعِيَةٌ ﴿١٢﴾

    69:12 تاکہ اس کو تمہارے لئے یادگار بنائیں اور یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں

    آیت کا صفحہ
  13. فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفْخَةٌ وَٰحِدَةٌ ﴿١٣﴾

    69:13 تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی

    آیت کا صفحہ
  14. وَحُمِلَتِ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَٰحِدَةً ﴿١٤﴾

    69:14 اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے

    آیت کا صفحہ
  15. فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ ﴿١٥﴾

    69:15 تو اس روز ہو پڑنے والی (یعنی قیامت) ہو پڑے گی

    آیت کا صفحہ
  16. وَٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَهِىَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ ﴿١٦﴾

    69:16 اور آسمان پھٹ جائے گا تو وہ اس دن کمزور ہوگا

    آیت کا صفحہ
  17. وَٱلْمَلَكُ عَلَىٰٓ أَرْجَآئِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَـٰنِيَةٌ ﴿١٧﴾

    69:17 اور فرشتے اس کے کناروں پر (اُتر آئیں گے) اور تمہارے پروردگار کے عرش کو اس روز آٹھ فرشتے اپنے سروں پر اُٹھائے ہوں گے

    آیت کا صفحہ
  18. يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ ﴿١٨﴾

    69:18 اس روز تم (سب لوگوں کے سامنے) پیش کئے جاؤ گے اور تمہاری کوئی پوشیدہ بات چھپی نہ رہے گی

    آیت کا صفحہ
  19. فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ فَيَقُولُ هَآؤُمُ ٱقْرَءُوا۟ كِتَـٰبِيَهْ ﴿١٩﴾

    69:19 تو جس کا (اعمال) نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ (دوسروں سے) کہے گا کہ لیجیئے میرا نامہ (اعمال) پڑھیئے

    آیت کا صفحہ
  20. إِنِّى ظَنَنتُ أَنِّى مُلَـٰقٍ حِسَابِيَهْ ﴿٢٠﴾

    69:20 مجھے یقین تھا کہ مجھ کو میرا حساب (کتاب) ضرور ملے گا

    آیت کا صفحہ
  21. فَهُوَ فِى عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ ﴿٢١﴾

    69:21 پس وہ (شخص) من مانے عیش میں ہوگا

    آیت کا صفحہ
  22. فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ ﴿٢٢﴾

    69:22 (یعنی) اونچے (اونچے محلوں) کے باغ میں

    آیت کا صفحہ
  23. قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ ﴿٢٣﴾

    69:23 جن کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے

    آیت کا صفحہ
  24. كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَآ أَسْلَفْتُمْ فِى ٱلْأَيَّامِ ٱلْخَالِيَةِ ﴿٢٤﴾

    69:24 جو (عمل) تم ایام گزشتہ میں آگے بھیج چکے ہو اس کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

    آیت کا صفحہ
  25. وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِشِمَالِهِۦ فَيَقُولُ يَـٰلَيْتَنِى لَمْ أُوتَ كِتَـٰبِيَهْ ﴿٢٥﴾

    69:25 اور جس کا نامہ (اعمال) اس کے بائیں ہاتھ میں یاد جائے گا وہ کہے گا اے کاش مجھ کو میرا (اعمال) نامہ نہ دیا جاتا

    آیت کا صفحہ
  26. وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ ﴿٢٦﴾

    69:26 اور مجھے معلوم نہ ہو کہ میرا حساب کیا ہے

    آیت کا صفحہ
  27. يَـٰلَيْتَهَا كَانَتِ ٱلْقَاضِيَةَ ﴿٢٧﴾

    69:27 اے کاش موت (ابد الاآباد کے لئے میرا کام) تمام کرچکی ہوتی

    آیت کا صفحہ
  28. مَآ أَغْنَىٰ عَنِّى مَالِيَهْ ۜ ﴿٢٨﴾

    69:28 آج) میرا مال میرے کچھ بھی کام بھی نہ آیا

    آیت کا صفحہ
  29. هَلَكَ عَنِّى سُلْطَـٰنِيَهْ ﴿٢٩﴾

    69:29 (ہائے) میری سلطنت خاک میں مل گئی

    آیت کا صفحہ
  30. خُذُوهُ فَغُلُّوهُ ﴿٣٠﴾

    69:30 (حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہنا دو

    آیت کا صفحہ
  31. ثُمَّ ٱلْجَحِيمَ صَلُّوهُ ﴿٣١﴾

    69:31 پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دو

    آیت کا صفحہ
  32. ثُمَّ فِى سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَٱسْلُكُوهُ ﴿٣٢﴾

    69:32 پھر زنجیر سے جس کی ناپ ستر گز ہے جکڑ دو

    آیت کا صفحہ
  33. إِنَّهُۥ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِٱللَّهِ ٱلْعَظِيمِ ﴿٣٣﴾

    69:33 یہ نہ تو خدائے جل شانہ پر ایمان لاتا تھا

    آیت کا صفحہ
  34. وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ ﴿٣٤﴾

    69:34 اور نہ فقیر کے کھانا کھلانے پر آمادہ کرتا تھا

    آیت کا صفحہ
  35. فَلَيْسَ لَهُ ٱلْيَوْمَ هَـٰهُنَا حَمِيمٌ ﴿٣٥﴾

    69:35 سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوستدار نہیں

    آیت کا صفحہ
  36. وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ ﴿٣٦﴾

    69:36 اور نہ پیپ کے سوا (اس کے لئے) کھانا ہے

    آیت کا صفحہ
  37. لَّا يَأْكُلُهُۥٓ إِلَّا ٱلْخَـٰطِـُٔونَ ﴿٣٧﴾

    69:37 جس کو گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا

    آیت کا صفحہ
  38. فَلَآ أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ ﴿٣٨﴾

    69:38 تو ہم کو ان چیزوں کی قسم جو تم کو نظر آتی ہیں

    آیت کا صفحہ
  39. وَمَا لَا تُبْصِرُونَ ﴿٣٩﴾

    69:39 اور ان کی جو نظر میں نہیں آتیں

    آیت کا صفحہ
  40. إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ﴿٤٠﴾

    69:40 کہ یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے

    آیت کا صفحہ
  41. وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ ﴿٤١﴾

    69:41 اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں۔ مگر تم لوگ بہت ہی کم ایمان لاتے ہو

    آیت کا صفحہ
  42. وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ ﴿٤٢﴾

    69:42 اور نہ کسی کاہن کے مزخرفات ہیں۔ لیکن تم لوگ بہت ہی کم فکر کرتے ہو

    آیت کا صفحہ
  43. تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ ﴿٤٣﴾

    69:43 یہ تو) پروردگار عالم کا اُتارا (ہوا) ہے

    آیت کا صفحہ
  44. وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ ٱلْأَقَاوِيلِ ﴿٤٤﴾

    69:44 اگر یہ پیغمبر ہماری نسبت کوئی بات جھوٹ بنا لاتے

    آیت کا صفحہ
  45. لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِٱلْيَمِينِ ﴿٤٥﴾

    69:45 تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے

    آیت کا صفحہ
  46. ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ ٱلْوَتِينَ ﴿٤٦﴾

    69:46 پھر ان کی رگ گردن کاٹ ڈالتے

    آیت کا صفحہ
  47. فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَـٰجِزِينَ ﴿٤٧﴾

    69:47 پھر تم میں سے کوئی (ہمیں) اس سے روکنے والا نہ ہوتا

    آیت کا صفحہ
  48. وَإِنَّهُۥ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ ﴿٤٨﴾

    69:48 اور یہ (کتاب) تو پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے

    آیت کا صفحہ
  49. وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ ﴿٤٩﴾

    69:49 اور ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض اس کو جھٹلانے والے ہیں

    آیت کا صفحہ
  50. وَإِنَّهُۥ لَحَسْرَةٌ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ ﴿٥٠﴾

    69:50 نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے

    آیت کا صفحہ
  51. وَإِنَّهُۥ لَحَقُّ ٱلْيَقِينِ ﴿٥١﴾

    69:51 اور کچھ شک نہیں کہ یہ برحق قابل یقین ہے

    آیت کا صفحہ
  52. فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ ﴿٥٢﴾

    69:52 سو تم اپنے پروردگار عزوجل کے نام کی تنزیہ کرتے رہو

    آیت کا صفحہ