مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 123

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال فرعون امنتم به قبل ان اذن لكم ان هذا لمكر مكرتموه في المدينة لتخرجوا منها اهلها فسوف تعلمون

فرعون نے کہا کہ پیشتر اس کے کہ میں تمہیں اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے؟ بےشک یہ فریب ہے جو تم نے مل کر شہر میں کیا ہے تاکہ اہلِ شہر کو یہاں سے نکال دو۔ سو عنقریب (اس کا نتیجہ) معلوم کرلو گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 123
  • پارہ 9
  • صفحہ 165

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ تم سب جادوگروں کی ملی بھگت ہے ، غالبًا موسٰیؑ تمہارا بڑا استاد ہو گا۔ اس کو آگے بھیج دیا پھر سب نے اپنی مغلوبیت کا اظہار کر دیا۔ تاکہ عام لوگ متاثر ہو جائیں۔ اس گہری سازش سے تمہارا مقصود یہ ہے کہ اس ملک کے اصلی باشندوں کو نکال باہر کرو اور خود مصر کی سلطنت پر قبضہ کر لو۔ یہ تقریر فرعون نے اپنی کھلی شکست پر پردہ ڈالنے اور لوگوں کو الو بنانے کی غرض سے کی تھی۔ فَاسۡتَخَفَّ قَوۡمَہٗ فَاَطَاعُوۡہُ (زخرف۔۵۴) مگر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. فِرْعَوْنُفرعون نےfir'ʿawnu
  3. ءَامَنتُمتم ایمان لائےāmantum
  4. بِهِۦاس پرbihi
  5. قَبْلَاس سے پہلےqabla
  6. أَنْکہan
  7. ءَاذَنَمیں اجازت دوںādhana
  8. لَكُمْ ۖتم کوlakum
  9. إِنَّبیشکinna
  10. هَـٰذَایہhādhā
  11. لَمَكْرٌۭالبتہ ایک چال تھیlamakrun
  12. مَّكَرْتُمُوهُچال چلی تم نے اس کیmakartumūhu
  13. فِىمیںfī
  14. ٱلْمَدِينَةِشہرl-madīnati
  15. لِتُخْرِجُوا۟تاکہ تم نکال لے جاؤlitukh'rijū
  16. مِنْهَآاس سےmin'hā
  17. أَهْلَهَا ۖاس کے رہنے والوں کوahlahā
  18. فَسَوْفَپس عنقریبfasawfa
  19. تَعْلَمُونَتم جان لو گےtaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں