مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 127

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال الملا من قوم فرعون اتذر موسى وقومه ليفسدوا في الارض ويذرك والهتك قال سنقتل ابناءهم ونستحيي نساءهم وانا فوقهم قاهرون

اور قومِ فرعون میں جو سردار تھے کہنے لگے کہ کیا آپ موسیٰ اور اس کی قوم کو چھوڑ دیجیے گا کہ ملک میں خرابی کریں اور آپ سے اور آپ کے معبودوں سے دست کش ہوجائیں۔ وہ بولے کہ ہم ان کے لڑکوں کو قتل کرڈالیں گے اور لڑکیوں کو زندہ رہنے دیں گے اور بےشک ہم ان پر غالب ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 127
  • پارہ 9
  • صفحہ 165

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جب حق کے نشان دیکھ کر ساحرین سجدہ میں گر پڑے اور بنی اسرائیل نے موسٰیؑ کا ساتھ دینا شروع کر دیا بلکہ بعض قبطیوں کا میلان بھی ان کی طرف ہونے لگا تو فرعونی لیڈر گھبرائے اور فرعون کو یہ کہہ کر تشدد پر آمادہ کرنے لگے کہ موسٰیؑ اور اس کی قوم بنی اسرائیل کو یہ موقع نہ دینا چاہئے کہ وہ آزاد رہ کر ملک میں اودھم مچاتے پھریں اور عام لوگوں کو اپنی طرف مائل کر کے حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیں اور آیندہ تیری اور تیرے تجویز…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور کہاwaqāla
  2. ٱلْمَلَأُسرداروں نےl-mala-u
  3. مِنسےmin
  4. قَوْمِقومqawmi
  5. فِرْعَوْنَفرعون میں (سے)fir'ʿawna
  6. أَتَذَرُکیا تم چھوڑ دو گےatadharu
  7. مُوسَىٰموسیٰ کوmūsā
  8. وَقَوْمَهُۥاور اس کی قوم کوwaqawmahu
  9. لِيُفْسِدُوا۟کہ وہ فساد پھیلائیںliyuf'sidū
  10. فِىمیںfī
  11. ٱلْأَرْضِزمین (میں)l-arḍi
  12. وَيَذَرَكَاور چھوڑ دیں تجھ کوwayadharaka
  13. وَءَالِهَتَكَ ۚاور تیرے الہوں کوwaālihataka
  14. قَالَکہاqāla
  15. سَنُقَتِّلُعنقریب ہم قتل کردیں گےsanuqattilu
  16. أَبْنَآءَهُمْان کے بیٹوں کوabnāahum
  17. وَنَسْتَحْىِۦاور ہم زندہ چھوڑ دیں گےwanastaḥyī
  18. نِسَآءَهُمْان کی عورتوں کوnisāahum
  19. وَإِنَّااور بیشک ہمwa-innā
  20. فَوْقَهُمْان کے اوپرfawqahum
  21. قَـٰهِرُونَغالب ہیںqāhirūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں