مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 126

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما تنقم منا الا ان امنا بايات ربنا لما جاءتنا ربنا افرغ علينا صبرا وتوفنا مسلمين

اور اس کے سوا تجھ کو ہماری کون سی بات بری لگی ہے کہ جب ہمارے پروردگار کی نشانیاں ہمارے پاس آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے۔ اے پروردگار ہم پر صبرواستقامت کے دہانے کھول دے اور ہمیں (ماریو تو) مسلمان ہی ماریو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 126
  • پارہ 9
  • صفحہ 165

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس رب کی نشانیوں کو مان لینے سے ہم تیری نگاہ میں مجرم ٹھہرے ہیں، اسی رب سے ہماری دعا ہے کہ وہ تیری زیادتیوں اور سختیوں پر ہم کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اور مرتے دم تک اسلام پر مستقیم رکھے ایسا نہ ہو کہ گھبرا کر کوئی بات تسلیم و رضاء کے خلاف کر گذریں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیںwamā
  2. تَنقِمُتم ناراض ہوتےtanqimu
  3. مِنَّآہم سےminnā
  4. إِلَّآمگرillā
  5. أَنْیہ کہan
  6. ءَامَنَّاایمان لائے ہمāmannā
  7. بِـَٔايَـٰتِنشانیوں پرbiāyāti
  8. رَبِّنَااپنے رب کیrabbinā
  9. لَمَّاجبlammā
  10. جَآءَتْنَا ۚوہ آئیں ہمارے پاسjāatnā
  11. رَبَّنَآاے ہمارے ربrabbanā
  12. أَفْرِغْڈال دےafrigh
  13. عَلَيْنَاہم پرʿalaynā
  14. صَبْرًۭاصبرṣabran
  15. وَتَوَفَّنَااور فوت کرنا ہم کوwatawaffanā
  16. مُسْلِمِينَمسلمان بنا کر۔ اسلام کی حالت میںmus'limīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں