مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 128

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال موسى لقومه استعينوا بالله واصبروا ان الارض لله يورثها من يشاء من عباده والعاقبة للمتقين

موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا سے مدد مانگو اور ثابت قدم رہو۔ زمین تو خدا کی ہے۔ وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے اس کا مالک بناتا ہے۔ اور آخر بھلا تو ڈرنے والوں کا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 128
  • پارہ 9
  • صفحہ 165

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ اللہ کے سامنے کسی کا زور نہیں چلتا، ملک اسی کا ہے جس کو مناسب جانے عطا فرمائے۔ لہذا ظالم کے مقابلہ میں اسی سے مدد مانگو۔ اسی پر نظر رکھو، اسی سے ڈرو، صبر و تقویٰ کی راہ اختیار کرو۔ اور یقین رکھو کہ آخری کامیابی صرف متقین کے لئے ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہاqāla
  2. مُوسَىٰموسیٰ نےmūsā
  3. لِقَوْمِهِاپنی قوم سےliqawmihi
  4. ٱسْتَعِينُوا۟مدد چاہو تمis'taʿīnū
  5. بِٱللَّهِاللہ سےbil-lahi
  6. وَٱصْبِرُوٓا۟ ۖاور صبر کروwa-iṣ'birū
  7. إِنَّبیشکinna
  8. ٱلْأَرْضَساری زمینl-arḍa
  9. لِلَّهِاللہ ہی کے لیے ہےlillahi
  10. يُورِثُهَاوارث بناتا ہے اس کاyūrithuhā
  11. مَنجس کوman
  12. يَشَآءُچاہتا ہےyashāu
  13. مِنْمیں سےmin
  14. عِبَادِهِۦ ۖاپنے بندوںʿibādihi
  15. وَٱلْعَـٰقِبَةُاور انجامwal-ʿāqibatu
  16. لِلْمُتَّقِينَتقوی والوں کے لیے ہےlil'muttaqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں