تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ہم تو ہمیشہ مصیبت ہی میں رہے۔ تمہاری تشریف آوری سے قبل ہم سے ذلیل بیگار لی جاتی تھی اور ہمارے لڑکے قتل کئے جاتے تھے۔ تمہارے آنے کے بعد طرح طرح کی سختیاں کی جا رہی ہیں۔ اور قتل ابناء کے مشورے ہو رہے ہیں دیکھئے کب ہماری مصیبتوں کا خاتمہ ہو ۔ حضرت موسٰیؑ نے تسلی دی کی زیادہ مت گھبراؤ۔ خدا کی مدد قریب آ گئ ہے۔ تم دیکھ لو گے کہ تمہارا دشمن ہلاک کر دیا جائے گا اور تم کو ان کے اموال و املاک کا مالک بنا دیا جائے گا۔…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں