مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 132

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالوا مهما تاتنا به من اية لتسحرنا بها فما نحن لك بمؤمنين

اور کہنے لگے کہ تم ہمارے پاس (خواہ) کوئی ہی نشانی لاؤ تاکہ اس سے ہم پر جادو کرو۔ مگر ہم تم پر ایمان لانے والے نہیں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 132
  • پارہ 9
  • صفحہ 166

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ موسٰیؑ کے معجزات و نشانات دیکھ کر کہتے تھے کہ خواہ کیسا ہی جادو آپ ہم پر چلائیں اور اپنے خیال کے موافق کتنے ہی نشان دکھلائیں، ہم کسی طرح تمہاری بات ماننے والے نہیں۔ جب انہوں نے یہ آخری فیصلہ سنا دیا اور قبول حق کے سب دروازے اپنے اوپر بند کر لئے، تب خدا نے ان پر چند قسم کی عظیم الشان بلائیں یکے بعد دیگرے مسلط کر دیں۔ جنکی تفصیل اگلی آیت میں آتی ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālū
  2. مَهْمَاجو بھیmahmā
  3. تَأْتِنَاتو لائے گا ہمارے پاسtatinā
  4. بِهِۦاس کوbihi
  5. مِنْکوئی بھیmin
  6. ءَايَةٍۢنشانیāyatin
  7. لِّتَسْحَرَنَاکہ تو مسحور کردے ہم کوlitasḥaranā
  8. بِهَااس کے ساتھbihā
  9. فَمَاتو نہیںfamā
  10. نَحْنُہیں ہمnaḥnu
  11. لَكَتیرے لیےlaka
  12. بِمُؤْمِنِينَایمان لانے والےbimu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں