مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 144

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال يا موسى اني اصطفيتك على الناس برسالاتي وبكلامي فخذ ما اتيتك وكن من الشاكرين

(خدا نے) فرمایا موسیٰ میں نے تم کو اپنے پیغام اور اپنے کلام سے لوگوں سے ممتاز کیا ہے۔ تو جو میں نے تم کو عطا کیا ہے اسے پکڑ رکھو اور (میرا) شکر بجالاؤ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 144
  • پارہ 9
  • صفحہ 168

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دیدار نہ ہو سکا نہ سہی، یہ شرف و امتیار کیا تھوڑا ہے کہ ہم نے تجھ کوپیغمبر بنایا اور تورات عطا کی اور بلاواسطہ کلام فرمایا۔ سو جس قدر بخشش ہماری طرف سے ہوئی۔ اسے پلے باندھو اور ان بندوں میں شامل رہو جنہیں خدا نے "شاکرین" کے امتیازی لقب سے ملقب فرمایا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَفرمایاqāla
  2. يَـٰمُوسَىٰٓاے موسیٰyāmūsā
  3. إِنِّىبیشک میں نےinnī
  4. ٱصْطَفَيْتُكَمیں نے چنا ہے تجھ کوiṣ'ṭafaytuka
  5. عَلَىپرʿalā
  6. ٱلنَّاسِلوگوںl-nāsi
  7. بِرِسَـٰلَـٰتِىاپنے پیغامات کے ساتھbirisālātī
  8. وَبِكَلَـٰمِىاور اپنے کلام کے ساتھwabikalāmī
  9. فَخُذْپس لے لوfakhudh
  10. مَآجوmā
  11. ءَاتَيْتُكَمیں نے دیا تجھ کوātaytuka
  12. وَكُناور ہوجاwakun
  13. مِّنَمیں سےmina
  14. ٱلشَّـٰكِرِينَشکر کرنے والوںl-shākirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں