مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 145

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكتبنا له في الالواح من كل شيء موعظة وتفصيلا لكل شيء فخذها بقوة وامر قومك ياخذوا باحسنها ساريكم دار الفاسقين

اور ہم نے (تورات) کی تختیوں میں ان کے لیے ہر قسم کی نصیحت اور ہر چیز کی تفصیل لکھ دی پھر (ارشاد فرمایا کہ) اسے زور سے پکڑے رہو اور اپنی قوم سے بھی کہہ دو کہ ان باتوں کو جو اس میں (مندرج ہیں اور) بہت بہتر ہیں پکڑے رہیں۔ میں عنقریب تم کو نافرمان لوگوں کا گھر دکھاؤں گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 145
  • پارہ 9
  • صفحہ 168

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بعض کہتے ہیں کہ تورات شریف ان تختیوں پر لکھی ہوئی تھی اور بعض علماء کا خیال ہے کہ یہ تختیاں تورات کےعلاوہ تھیں جو نزول تورات سے پہلے مرحمت ہوئیں۔ بہرحال دیدار نہ ہو سکنے سے جو شکستگی موسٰیؑ کو ہوئی اس کی تلافی اور جبرمافات کے طور پر الواح عطا کی گئیں۔ جن میں ہر قسم کی نصیحتیں اور تمام ضروری احکام کی تفصیل تھی (ابن کثیرؒ)۔ یعنی خود بھی ان الواح کو مضبوطی اور احتیاط سے پکڑے رہو کہیں ہاتھ سے چھوٹ نہ جائیں اور اپنی قوم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَتَبْنَااور لکھا ہم نےwakatabnā
  2. لَهُۥاس کے لیےlahu
  3. فِىمیںfī
  4. ٱلْأَلْوَاحِتختیوںl-alwāḥi
  5. مِنmin
  6. كُلِّہرkulli
  7. شَىْءٍۢچیز کیshayin
  8. مَّوْعِظَةًۭنصیحتmawʿiẓatan
  9. وَتَفْصِيلًۭااور تفصیلwatafṣīlan
  10. لِّكُلِّہرlikulli
  11. شَىْءٍۢچیز کے لیےshayin
  12. فَخُذْهَاپس پکڑ لو اس کوfakhudh'hā
  13. بِقُوَّةٍۢمضبوطی سےbiquwwatin
  14. وَأْمُرْاور حکم دوwamur
  15. قَوْمَكَاپنی قوم کوqawmaka
  16. يَأْخُذُوا۟وہ بھی پکڑیںyakhudhū
  17. بِأَحْسَنِهَا ۚاس کے بہترین حصوں کوbi-aḥsanihā
  18. سَأُو۟رِيكُمْعنقریب میں دکھاؤں گا تم کوsa-urīkum
  19. دَارَگھرdāra
  20. ٱلْفَـٰسِقِينَفاسقوں کاl-fāsiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں