مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 143

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولما جاء موسى لميقاتنا وكلمه ربه قال رب ارني انظر اليك قال لن تراني ولكن انظر الى الجبل فان استقر مكانه فسوف تراني فلما تجلى ربه للجبل جعله دكا وخر موسى صعقا فلما افاق قال سبحانك تبت اليك وانا اول المؤمنين

اور جب موسیٰ ہمارے مقرر کیے ہوئے وقت پر (کوہ طور) پر پہنچے اور ان کے پروردگار نے ان سے کلام کیا تو کہنے لگے کہ اے پروردگار مجھے (جلوہ) دکھا کہ میں تیرا دیدار (بھی) دیکھوں۔ پروردگار نے کہا کہ تم مجھے ہرگز نہ دیکھ سکو گے۔ ہاں پہاڑ کی طرف دیکھتے رہو اگر یہ اپنی جگہ قائم رہا تو تم مجھے دیکھ سکو گے۔ جب ان کا پروردگار پہاڑ پر نمودار ہوا تو (تجلی انوارِ ربانی) نے اس کو ریزہ ریزہ کردیا اور موسیٰ بےہوش ہو کر گر پڑے۔ جب ہوش میں آئے تو کہنے لگے کہ تیری ذات پاک ہے اور میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور جو ایمان لانے والے ہیں ان میں سب سے اول ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 143
  • پارہ 9
  • صفحہ 167

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

چالیس دن کی میعاد پوری ہو چکنے پر حق تعالیٰ نے موسٰیؑ کو کسی مخصوص و ممتاز رنگ میں شرف مکالمہ بخشا۔ اس وقت حضرت موسٰیؑ کو بلاواسطہ کلام الہٰی سننے کی لذت بے پایاں حاصل ہوئی تو کمال اشتیاق سے متکلم کے دیدار کی آرزو کرنے لگے۔ اور بےساختہ درخواست کر دی رَبِّ اَرِنِیۡۤ اَنۡظُرۡ اِلَیۡکَ اے پروردگار! میرے اور اپنے درمیان سے حجاب اور موانع اٹھا دیجئے اور وجہ انور بےحجاب سامنے کر دیجئے کہ ایک نظر دیکھ سکوں۔ یعنی دنیا میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَمَّااور جبwalammā
  2. جَآءَآئےjāa
  3. مُوسَىٰموسیٰmūsā
  4. لِمِيقَـٰتِنَاہمارے مقرر وقت پرlimīqātinā
  5. وَكَلَّمَهُۥاور کلام کیا اس سےwakallamahu
  6. رَبُّهُۥاس کے رب نےrabbuhu
  7. قَالَبولے۔ التجا کیqāla
  8. رَبِّاے میرے ربrabbi
  9. أَرِنِىٓدکھا مجھ کوarinī
  10. أَنظُرْمیں دیکھوںanẓur
  11. إِلَيْكَ ۚتیری طرفilayka
  12. قَالَفرمایاqāla
  13. لَنہرگز نہlan
  14. تَرَىٰنِىتو دیکھ سکے گا مجھ کوtarānī
  15. وَلَـٰكِنِلیکنwalākini
  16. ٱنظُرْدیکھunẓur
  17. إِلَىطرفilā
  18. ٱلْجَبَلِپہاڑ کیl-jabali
  19. فَإِنِپھر اگرfa-ini
  20. ٱسْتَقَرَّقائم رہے۔ ٹک جائےis'taqarra
  21. مَكَانَهُۥاپنی جگہ پرmakānahu
  22. فَسَوْفَتو عنقریبfasawfa
  23. تَرَىٰنِى ۚتم دیکھ لو گے مجھ کوtarānī
  24. فَلَمَّاتو جبfalammā
  25. تَجَلَّىٰتجلی کیtajallā
  26. رَبُّهُۥاس کے رب نےrabbuhu
  27. لِلْجَبَلِپہاڑ کی طرفlil'jabali
  28. جَعَلَهُۥکردیا اس کوjaʿalahu
  29. دَكًّۭاریزہ ریزہdakkan
  30. وَخَرَّاور گرپڑےwakharra
  31. مُوسَىٰموسیٰmūsā
  32. صَعِقًۭا ۚبےہوش ہوکرṣaʿiqan
  33. فَلَمَّآپھر جبfalammā
  34. أَفَاقَہوش میں آئےafāqa
  35. قَالَعرض کیqāla
  36. سُبْحَـٰنَكَپاک ہے توsub'ḥānaka
  37. تُبْتُمیں توبہ کرتا ہوںtub'tu
  38. إِلَيْكَتیری طرفilayka
  39. وَأَنَا۠اور میںwa-anā
  40. أَوَّلُسب سے پہلا ہوںawwalu
  41. ٱلْمُؤْمِنِينَایمان لانے والوں میںl-mu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں