تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
اپنی بد عقلی اور کجروی سےانہوں نے ایسا بےڈھنگا اور بھونڈا کام کیا تھا کہ موسٰیؑ کی تنبیہ کے بعد جب باطل کا جو ش ٹھنڈا ہوا اور عقل و ہوش کچھ ٹھکانے ہوئے تو خود بھی اپنی حرکت پر بہت شرمائے گویا مارے ندامت کے ہاتھ کاٹنے لگے اور خوف و ہراس کی وجہ سے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے۔ گھبرا کر کہنے لگے اب کیسے بنے گی اگر خدا نے ہم پر رحم فرما کر توبہ اور مغفرت کی کوئی صورت نہ نکالی، تو یقینًا ہم ابدی خسران اور دائمی ہلاکت میں جا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں