مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 150

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولما رجع موسى الى قومه غضبان اسفا قال بئسما خلفتموني من بعدي اعجلتم امر ربكم والقى الالواح واخذ براس اخيه يجره اليه قال ابن ام ان القوم استضعفوني وكادوا يقتلونني فلا تشمت بي الاعداء ولا تجعلني مع القوم الظالمين

اور جب موسیٰ اپنی قوم میں نہایت غصے اور افسوس کی حالت میں واپس آئے۔ تو کہنے لگے کہ تم نے میرے بعد بہت ہی بداطواری کی۔ کیا تم نے اپنے پروردگار کا حکم (یعنی میرا اپنے پاس آنا) جلد چاہا (یہ کہا) اور (شدت غضب سے تورات کی) تختیاں ڈال دیں اور اپنے بھائی کے سر (کے بالوں) کو پکڑ کر اپنی طرف کھینچنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی جان لوگ تو مجھے کمزور سمجھتے تھے اور قریب تھا کہ قتل کردیں۔ تو ایسا کام نہ کیجیے کہ دشمن مجھ پر ہنسیں اور مجھے ظالم لوگوں میں مت ملایئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 150
  • پارہ 9
  • صفحہ 169

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کیونکہ حق تعالیٰ نے طُور ہی پر اطلاع دے دی تھی کہ سامری نے تیری قوم کو گمراہ کر دیا ہے۔ یہ سن کر موسٰیؑ سخت متاسف اور غضبناک ہوئے۔ یہ خطاب عبّاد عجل (گوسالہ پرستوں) کو تھا۔ یعنی میرے پیچھے تم نے خوب میری قائم مقامی کی۔ جس بات پر میں سب سے زیادہ زور دیتا تھا (خد اکی توحید و تفرید) اس کی جگہ تم نے بچھڑے کی پوجا یہ کہہ کر کھڑی کر دی کہ ہٰذَاۤ اِلٰـہُکُمۡ وَ اِلٰہُ مُوۡسٰی (طٰہٰ۔۸۸) (فی الحقیقت یہ ہی تمہارا اور موسٰی کا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَمَّااور جبwalammā
  2. رَجَعَپلٹےrajaʿa
  3. مُوسَىٰٓموسیٰmūsā
  4. إِلَىٰطرفilā
  5. قَوْمِهِۦاپنی قوم کی (طرف)qawmihi
  6. غَضْبَـٰنَبہت غصے میںghaḍbāna
  7. أَسِفًۭاافسوس کرتے ہوئےasifan
  8. قَالَبولےqāla
  9. بِئْسَمَاکتنی بری ہےbi'samā
  10. خَلَفْتُمُونِىجو تم نے جانشینی کی میریkhalaftumūnī
  11. مِنۢمیرےmin
  12. بَعْدِىٓ ۖبعدbaʿdī
  13. أَعَجِلْتُمْکیا جلدی کی تم نےaʿajil'tum
  14. أَمْرَحکم کیamra
  15. رَبِّكُمْ ۖاپنے رب کےrabbikum
  16. وَأَلْقَىاور ڈال دیںwa-alqā
  17. ٱلْأَلْوَاحَتختیاںl-alwāḥa
  18. وَأَخَذَاور پکڑ لیاwa-akhadha
  19. بِرَأْسِسرbirasi
  20. أَخِيهِاپنے بھائی کاakhīhi
  21. يَجُرُّهُۥٓوہ کھینچنے لگے اسےyajurruhu
  22. إِلَيْهِ ۚاپنی طرفilayhi
  23. قَالَکہاqāla
  24. ٱبْنَاے بیٹےib'na
  25. أُمَّماں کےumma
  26. إِنَّبیشکinna
  27. ٱلْقَوْمَقوم نے۔ لوگوں نےl-qawma
  28. ٱسْتَضْعَفُونِىکمزور سمجھا مجھ کوis'taḍʿafūnī
  29. وَكَادُوا۟اور قریب تھا کہwakādū
  30. يَقْتُلُونَنِىوہ قتل کردیتے مجھ کوyaqtulūnanī
  31. فَلَاپس نہfalā
  32. تُشْمِتْخوش کرtush'mit
  33. بِىَمجھ پرbiya
  34. ٱلْأَعْدَآءَدشمنوں کوl-aʿdāa
  35. وَلَااور نہwalā
  36. تَجْعَلْنِىشامل کر مجھ کو۔ ڈال مجھ کوtajʿalnī
  37. مَعَساتھmaʿa
  38. ٱلْقَوْمِقوم کےl-qawmi
  39. ٱلظَّـٰلِمِينَظالم (قوم کے ساتھ)l-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں