مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 158

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل يا ايها الناس اني رسول الله اليكم جميعا الذي له ملك السماوات والارض لا اله الا هو يحيي ويميت فامنوا بالله ورسوله النبي الامي الذي يؤمن بالله وكلماته واتبعوه لعلكم تهتدون

(اے محمدﷺ) کہہ دو کہ لوگو میں تم سب کی طرف خدا کا بھیجا ہوا (یعنی اس کا رسول) ہوں۔ (وہ) جو آسمانوں اور زمین کا بادشاہ ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندگانی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ تو خدا پر اور اس کے رسول پیغمبر اُمی پر جو خدا پر اور اس کے تمام کلام پر ایمان رکھتے ہیں ایمان لاؤ اور ان کی پیروی کرو تاکہ ہدایت پاؤ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 158
  • پارہ 9
  • صفحہ 170

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آپ کی بعثت تمام دنیا کے لوگوں کو عام ہے۔ عرب کے امیین یا یہود و نصاریٰ تک محدود نہیں۔ جس طرح خدا وند تعالیٰ شہنشاہ مطلق ہے آپ اس کے رسول مطلق ہیں۔ اب ہدایت و کامیابی کی صورت بجز اس کے کچھ نہیں کہ اس جامع ترین عالمگیر صداقت کی پیروی کی جائے جو آپ لے کے آئے ہیں۔ یہ ہی پیغمبر ہیں جن پر ایمان لانا تمام انبیاء و مرسلین اور تمام کتب سماویہ پر ایمان لانے کا مرادف ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  3. ٱلنَّاسُلوگوl-nāsu
  4. إِنِّىبیشک میںinnī
  5. رَسُولُرسول ہوںrasūlu
  6. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  7. إِلَيْكُمْتمہاری طرفilaykum
  8. جَمِيعًاسب کےjamīʿan
  9. ٱلَّذِىوہ ذاتalladhī
  10. لَهُۥجس کے لیے ہےlahu
  11. مُلْكُبادشاہتmul'ku
  12. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کیl-samāwāti
  13. وَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین کیwal-arḍi
  14. لَآنہیںlā
  15. إِلَـٰهَکوئی الہilāha
  16. إِلَّامگرillā
  17. هُوَوہیhuwa
  18. يُحْىِۦوہ زندہ کرتا ہےyuḥ'yī
  19. وَيُمِيتُ ۖاور موت دیتا ہےwayumītu
  20. فَـَٔامِنُوا۟پس ایمان لاؤfaāminū
  21. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  22. وَرَسُولِهِاور اس کے رسول پرwarasūlihi
  23. ٱلنَّبِىِّجو نبیl-nabiyi
  24. ٱلْأُمِّىِّامی ہےl-umiyi
  25. ٱلَّذِىوہ جوalladhī
  26. يُؤْمِنُایمان لاتا ہےyu'minu
  27. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  28. وَكَلِمَـٰتِهِۦاور اس کے کلمات پرwakalimātihi
  29. وَٱتَّبِعُوهُاور اس کی پیروی کروwa-ittabiʿūhu
  30. لَعَلَّكُمْتاکہ تمlaʿallakum
  31. تَهْتَدُونَہدایت پاجاؤtahtadūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں