مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 157

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين يتبعون الرسول النبي الامي الذي يجدونه مكتوبا عندهم في التوراة والانجيل يامرهم بالمعروف وينهاهم عن المنكر ويحل لهم الطيبات ويحرم عليهم الخبائث ويضع عنهم اصرهم والاغلال التي كانت عليهم فالذين امنوا به وعزروه ونصروه واتبعوا النور الذي انزل معه اولئك هم المفلحون

وہ جو (محمدﷺ) رسول (الله) کی جو نبی اُمی ہیں پیروی کرتے ہیں جن (کے اوصاف) کو وہ اپنے ہاں تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں۔ وہ انہیں نیک کام کا حکم دیتے ہیں اور برے کام سے روکتے ہیں۔ اور پاک چیزوں کو ان کے لیے حلال کرتے ہیں اور ناپاک چیزوں کو ان پر حرام ٹہراتے ہیں اور ان پر سے بوجھ اور طوق جو ان (کے سر) پر (اور گلے میں) تھے اتارتے ہیں۔ تو جو لوگ ان پر ایمان لائے اور ان کی رفاقت کی اور انہیں مدد دی۔ اور جو نور ان کے ساتھ نازل ہوا ہے اس کی پیروی کی۔ وہی مراد پانے والے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 157
  • پارہ 9
  • صفحہ 170

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

امی یا تو ام (بمعنی والدہ) کی طرف منسوب ہے۔ جس طرح بچہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوتا ہے اور کسی کا شاگرد نہیں ہوتا نبی کریم ﷺ نے ساری عمر کسی مخلوق کے سامنے زانوئے تملذ تہ نہیں کیا۔ اس پر کمال یہ ہے کہ جن علوم و معارف اور حقائق و اسرار کا آپ نے افاضہ فرمایا۔ کسی مخلوق کا حوصلہ نہیں کہ اس کا عشر عشیر پیش کر سکے۔ پس "نبی امی" کا لقب اس حیثیت سے آپ کے لئے مایہ صد افتخار ہے اور یا امی کی نسبت "ام القریٰ" کی طرف ہو جو مکہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. يَتَّبِعُونَجو پیروی کرتے ہیںyattabiʿūna
  3. ٱلرَّسُولَرسولl-rasūla
  4. ٱلنَّبِىَّنبی کیl-nabiya
  5. ٱلْأُمِّىَّجو امی ہےl-umiya
  6. ٱلَّذِىوہ جوalladhī
  7. يَجِدُونَهُۥوہ پاتے ہیں اس کوyajidūnahu
  8. مَكْتُوبًالکھا ہواmaktūban
  9. عِندَهُمْاپنے پاسʿindahum
  10. فِىمیںfī
  11. ٱلتَّوْرَىٰةِتوراتl-tawrāti
  12. وَٱلْإِنجِيلِتوراتwal-injīli
  13. يَأْمُرُهُموہ حکم دیتا ہے ان کوyamuruhum
  14. بِٱلْمَعْرُوفِنیکی کاbil-maʿrūfi
  15. وَيَنْهَىٰهُمْاور روکتا ہے ان کوwayanhāhum
  16. عَنِسےʿani
  17. ٱلْمُنكَرِمنکرl-munkari
  18. وَيُحِلُّاور حلال کرتا ہےwayuḥillu
  19. لَهُمُان کے لیےlahumu
  20. ٱلطَّيِّبَـٰتِپاکیزہ چیزیںl-ṭayibāti
  21. وَيُحَرِّمُاور حرام کرتا ہےwayuḥarrimu
  22. عَلَيْهِمُان پرʿalayhimu
  23. ٱلْخَبَـٰٓئِثَناپاک چیزیںl-khabāitha
  24. وَيَضَعُاور دور کرتا ہےwayaḍaʿu
  25. عَنْهُمْان سےʿanhum
  26. إِصْرَهُمْان کے بوجھiṣ'rahum
  27. وَٱلْأَغْلَـٰلَاور طوق۔ بیڑیاںwal-aghlāla
  28. ٱلَّتِىوہ جوallatī
  29. كَانَتْتھیںkānat
  30. عَلَيْهِمْ ۚان پرʿalayhim
  31. فَٱلَّذِينَتو وہ لوگfa-alladhīna
  32. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  33. بِهِۦاس پرbihi
  34. وَعَزَّرُوهُاور انہوں نے قوت دی اس کوwaʿazzarūhu
  35. وَنَصَرُوهُاور مدد کی اس کیwanaṣarūhu
  36. وَٱتَّبَعُوا۟اور انہوں نے پیروی کیwa-ittabaʿū
  37. ٱلنُّورَنور کی۔ روشنی کیl-nūra
  38. ٱلَّذِىٓوہ جوalladhī
  39. أُنزِلَاتارا گیاunzila
  40. مَعَهُۥٓ ۙاس کے ساتھmaʿahu
  41. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  42. هُمُوہ جوhumu
  43. ٱلْمُفْلِحُونَفلاح پانے والے ہیںl-muf'liḥūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں