مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 165

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما نسوا ما ذكروا به انجينا الذين ينهون عن السوء واخذنا الذين ظلموا بعذاب بئيس بما كانوا يفسقون

جب انہوں نے ان باتوں کو فراموش کردیا جن کی ان کو نصیحت کی گئی تھی تو جو لوگ برائی سے منع کرتے تھے ان کو ہم نے نجات دی اور جو ظلم کرتے تھے ان کو برے عذاب میں پکڑ لیا کہ نافرمانی کئے جاتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 165
  • پارہ 9
  • صفحہ 172

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب ان نالائقوں نے تمام نصیحتوں کو بالکل ایسا بھلا دیا گویا سنا ہی نہیں تو ہم نے ناصحین کو بچا کر ظالمین کو سخت عذاب میں گرفتار کر دیا۔ الَّذِیۡنَ یَنۡہَوۡنَ عَنِ السُّوۡٓءِ کا عموم الفاظ دلالت کرتا ہے کہ جو نصیحت سے تھک کر لِمَ تَعِظُوۡنَ قَوۡمَۨا الخ کہنے لگے اور جنہوں نے اخیر تک سلسلہ وعظ و نصیحت کا جاری رکھا ان دونوں کو نجات ملی۔ صرف ظالم پکڑے گئے۔ یہ ہی عکرمہ سے منقول ہے۔ اور ابن عباس نے ان کے فہم کی داد دی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاپھر جبfalammā
  2. نَسُوا۟وہ بھول گئےnasū
  3. مَاجوmā
  4. ذُكِّرُوا۟وہ یاد دہانی کرائے گئے تھےdhukkirū
  5. بِهِۦٓاس کیbihi
  6. أَنجَيْنَابچا لیا ہم نےanjaynā
  7. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  8. يَنْهَوْنَجو روکتے تھےyanhawna
  9. عَنِسےʿani
  10. ٱلسُّوٓءِبرائیl-sūi
  11. وَأَخَذْنَااور پکڑ لیا ہم نےwa-akhadhnā
  12. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  13. ظَلَمُوا۟جنہوں نے ظلم کیاẓalamū
  14. بِعَذَابٍۭساتھ عذاب کےbiʿadhābin
  15. بَـِٔيسٍۭشدیدbaīsin
  16. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  17. كَانُوا۟تھے وہkānū
  18. يَفْسُقُونَنافرمانی کرتےyafsuqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں