مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 164

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذ قالت امة منهم لم تعظون قوما الله مهلكهم او معذبهم عذابا شديدا قالوا معذرة الى ربكم ولعلهم يتقون

اور جب ان میں سے ایک جماعت نے کہا کہ تم ایسے لوگوں کو کیوں نصیحت کرتے ہو جن کو الله ہلاک کرنے والا یا سخت عذاب دینے والا ہے تو انہوں نے کہا اس لیے کہ تمہارے پروردگار کے سامنے معذرت کرسکیں اور عجب نہیں کہ وہ پرہیزگاری اختیار کریں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 164
  • پارہ 9
  • صفحہ 172

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

معلوم ہوتا ہے کہ جب انہوں نے حکم الہٰی کے خلاف حیلہ بازی شروع کی تو شہر کے باشندے کئ قسموں پر منقسم ہو گئے۔ جیسا کہ عمومًا ایسے حالات میں ہوا کرتا ہے۔ ایک وہ لوگ جنہوں نے اس حیلہ کی آڑ لے کر صریح حکم الہٰی کی خلاف ورزی کی۔ دوسرے نصیحت کرنے والے جو اخیر تک فہمائش اور امر بالمعروف میں مشغول رہے۔ تیسرے جنہوں نے ایک آدھ مرتبہ نصیحت کی پھر مایوس ہو کر اور ان کی سرکشی سے تھک کر چھوڑ دی۔ چوتھے وہ ہوں گے جو نہ اس عمل شنیع…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذْاور جبwa-idh
  2. قَالَتْکہاqālat
  3. أُمَّةٌۭایک جماعت نےummatun
  4. مِّنْهُمْان میں سےmin'hum
  5. لِمَکیوںlima
  6. تَعِظُونَتم نصیحت کرتے ہوtaʿiẓūna
  7. قَوْمًا ۙایک گروہ کوqawman
  8. ٱللَّهُاللہl-lahu
  9. مُهْلِكُهُمْہلاک کرنے والا ہے ان کوmuh'likuhum
  10. أَوْیاaw
  11. مُعَذِّبُهُمْعذاب دینے والا ہے ان کوmuʿadhibuhum
  12. عَذَابًۭاعذابʿadhāban
  13. شَدِيدًۭا ۖسختshadīdan
  14. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  15. مَعْذِرَةًمعذرت پیش کرنے کے لیےmaʿdhiratan
  16. إِلَىٰطرفilā
  17. رَبِّكُمْتمہارے رب کیrabbikum
  18. وَلَعَلَّهُمْاور شاید کہ وہwalaʿallahum
  19. يَتَّقُونَتقوی اختیار کریںyattaqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں